Surendra Prakash

سریندر پرکاش

ممتاز جدید افسانہ نگار، علامتی اظہار اور بیانیہ کے متعدد تجربوں کے لیے معروف۔

Prominent modern short story writer, well known for his symbolic style and narrative.

سریندر پرکاش کے تمام مواد

13 افسانہ (Story)

    سرنگ

    گہری تاریکی اور مکمل خاموشی تھی۔۔۔ سارے احساسات نیند میں ڈوبے ہوئے تھے۔ کہیں کچھ نہیں رہا تھا۔۔۔ یہ کیفیت کب سے تھی۔ یاد نہیں آرہا تھا۔ اس سے پہلے کیا تھا۔۔۔ اس کا بھی علم نہ تھا۔ پھر جیسے کسی ہیولے کی طرح زمین پر اترنے کااحساس ہوا۔ اور لگا کہ پیٹھ زمین سے لگتی جارہی ہے۔ دور ...

    مزید پڑھیے

    خشت و گل

    نوح کی کشتی میرے گھر کی دیوار کے ساتھ آلگی ہے۔ اور اب دھیرے دھیرے بڑھتی ہوئی صدر دروازے تک آرہی ہے۔۔۔ اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جو نوح لے کر چلے تھے۔۔۔ ایک ایک کرکے تمام چیزیں اتارلی جائیں گی اور اس کے بدلے میں وہ سب کچھ لاد دیا جائے گا جو ہم نے دہلیز پر اکٹھا کر رکھا ہے۔۔۔ سب کچھ ...

    مزید پڑھیے

    جنت

    اس واقعہ کے بعد میرے وِژن میں ایک عجیب سی تبدیلی آگئی ہے۔ میں جب کسی چیز کو دیکھتا ہوں تو وہ ویسی نظر نہیں آتی جیسی کہ بظاہر دکھائی دیتی ہے۔۔۔ اس چیز میں چھپا ہواکچھ اور ہوتا ہے۔۔۔ اور وہ جو کچھ اور ہوتا ہے اس کا کیا مطلب ہوسکتاہے۔ میں ٹھیک طرح سے بیان نہیں کرسکتا۔ وہ واقعہ مردہ ...

    مزید پڑھیے

    دوسرے آدمی کا ڈرائنگ روم

    سمندر پھلانگ کر ہم نے جب میدان عبور کئے تو دیکھا کہ پگڈنڈیاں ہاتھ کی انگلیوں کی طرح پہاڑوں پر پھیل گئیں۔ میں اک ذرا رکا اور ان پر نظر ڈالی جو بوجھل سر جھکائے ایک دوسرے کے پیچھے چلے جارہے تھے۔ میں بے پناہ اپنائیت کے احساس سے لبریز ہو گیا۔۔۔ تب علیحدگی کے بے نام جذبے نے ذہن میں ایک ...

    مزید پڑھیے

    جمغورہ الفریم

    اس لڑکی میں تین شخصیتیں غلط ملط ہوگئی تھیں۔۔۔ ایک میری اس رشتہ کی بہن کی جو رات گئے تک میرے ساتھ بیٹھی شطرنج کھیلا کرتی، حتی کہ اس کے سب گھروالے سوجاتےاور ان کے خراٹوں کی آواز سےطول وعرض گونج اٹھتا، تب وہ بڑی خمار آلود نظروں سے میرے طرف دیکھتی اور پھر انگڑائی توڑ کر اپنی دائیں ...

    مزید پڑھیے

تمام