ایک امریکن لیڈی کی سرگزشت
میں ان خوش قسمت عورتوں میں سے تھی جو اپنے آپ پر خود رشک کرتی ہیں۔ صحت، دولت اور حسن یہ تین چیزیں ہیں جن کو دنیا کے بیش بہا عطیے سمجھا جاتا ہے۔ مجھے یہ تینوں نعمتیں میسر تھیں اور اتنا ہی نہیں میری شہرت کے ڈنکے امریکہ کے ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک بج رہے تھے۔ میں امریکہ کی سب ...