Sikandar Ali Wajd

سکندر علی وجد

سکندر علی وجد کے تمام مواد

15 غزل (Ghazal)

    ترے آتے ہی سب دنیا جواں معلوم ہوتی ہے

    ترے آتے ہی سب دنیا جواں معلوم ہوتی ہے خزاں رشک بہار جادواں معلوم ہوتی ہے جنون سجدہ ریزی کا یہ عالم ہے معاذ اللہ ہر اک چوکھٹ ترا ہی آستاں معلوم ہوتی ہے اسے ہر اہل دل پہروں مزے لے لے کے سنتا ہے مری بپتا حدیث دلبراں معلوم ہوتی ہے کٹے ہیں دن بلاؤں کے سہارے جن اسیروں کے انہیں بجلی ...

    مزید پڑھیے

    رنگ لایا دوانہ پن میرا

    رنگ لایا دوانہ پن میرا سی رہے ہیں وہ پیرہن میرا میں نوید بہار لایا تھا تذکرہ ہر چمن چمن میرا شبنم فکر و گلستان سخن جگمگاتا ہے پھولبن میرا لالہ و گل کھلے ہیں کانٹوں پر ان میں الجھا تھا پیرہن میرا یہ بھی اب تک نہیں ہوا معلوم میں سجن کا ہوں یا سجن میرا جو بھی ہے سب تری عنایت ...

    مزید پڑھیے

    ہزار نقص ہیں مجھ میں مرے کمال کو دیکھ

    ہزار نقص ہیں مجھ میں مرے کمال کو دیکھ مجھے نہ دیکھ دلآویزی خیال کو دیکھ گدائے حسن ترا خوگر سوال نہیں نگاہ شوق میں رعنائی سوال کو دیکھ نسیم صبح کی اٹکھیلیوں سے برہم ہے چمن میں پھول کے چہرے پہ اشتعال کو دیکھ غبار رند ہے یا خاک ساقی مہوش ادب سے چوم کے ہر ساغر سفال کو دیکھ خیال ...

    مزید پڑھیے

    شمیم زلف یار آئے نہ آئے

    شمیم زلف یار آئے نہ آئے مرے دل کو قرار آئے نہ آئے ابھی آیا ہے ہوش اے یاد جاناں نہ تڑپا بار بار آئے نہ آئے چراغ زندگانی بجھ رہا ہے وہ جان انتظار آئے نہ آئے کیا جو تم نے اپنے دل سے پوچھو ہمارا اعتبار آئے نہ آئے نگاہ اہل گلشن کہہ رہی ہے خزاں جائے بہار آئے نہ آئے بڑھے گا کارواں ...

    مزید پڑھیے

    ظلمت شب ہی سحر ہو جائے گی

    ظلمت شب ہی سحر ہو جائے گی شدت غم چارہ گر ہو جائے گی رونے والے یوں مصیبت پر نہ رو زندگی اک درد سر ہو جائے گی بعد تعمیر مکاں زنجیر غم الفت دیوار و در ہو جائے گی لا دلیل عشق و مستی درمیاں ختم بحث خیر و شر ہو جائے گی ذکر اپنا جا بجا اچھا نہیں سب کہانی بے اثر ہو جائے گی صبح راحت کے ...

    مزید پڑھیے

تمام