Shujaat Iqbal

شجاعت اقبال

شجاعت اقبال کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    آج دیکھا جو کوئی شخص دیوانہ مرے دوست

    آج دیکھا جو کوئی شخص دیوانہ مرے دوست یاد پھر آیا مجھے میرا فسانہ مرے دوست میں ترے ہجر میں چپ چاپ چلے جاتا ہوں دل کو آتا ہے کہاں کوئی بہانہ مرے دوست خود سے نکلوں تو نئے شہر کا نقشہ دیکھوں اک زمانے سے ہوں محروم زمانہ مرے دوست دل کی بستی میں فقط آخری تم ہی ہو مکیں ایک اک کر کے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    یہ مکیں کیا یہ مکاں سب لا مکاں کا کھیل ہے

    یہ مکیں کیا یہ مکاں سب لا مکاں کا کھیل ہے اک فسوں ہے یہ جہاں سب آسماں کا کھیل ہے مدتوں کے بعد کوئی ہم سے یہ کہہ کر ملا کچھ نہیں یہ ہجر بس آہ و فغاں کا کھیل ہے آج سوکھے پھول جب ہم کو کتابوں میں ملے سوچنے پر یاد آیا باغباں کا کھیل ہے ایک مجنوں سے سر بازار جب پوچھا گیا عشق کیا ہے تو ...

    مزید پڑھیے

    حور ہو یا کوئی پری ہو تم

    حور ہو یا کوئی پری ہو تم کیسے دل میں اتر گئی ہو تم تیری آنکھوں میں نیلے دریا ہیں میرے خوابوں کی جل پری ہو تم زندگی بھی تو عارضی ٹھہری کیسے کہہ دوں کہ زندگی ہو تم تم مری نظم ہو تخیل ہو میری اردو ہو شاعری ہو تم دیکھ جگنو بھی تم سے جلتے ہیں چاند نگری کی چاندنی ہو تم آئنہ خانہ بن ...

    مزید پڑھیے

2 نظم (Nazm)

    وقفہ

    میرے دست مقدر پہ یہ گامزن مدتوں آفتوں سے گزرتی رہیں میرے دکھ درد میں یہ بھی شامل رہیں انگلیاں تھام کر میرے خوابوں کی یہ سنگ چلتی رہیں منزلوں کی طرف میری آنکھوں نے جو کچھ نہ دیکھا ابھی مثل آئینہ مجھ کو دکھاتی ہیں یہ وہ سبھی گیت جو میں نے لکھے نہیں وہ مجھے گنگنا کر سناتی ہیں یہ بھید ...

    مزید پڑھیے

    آگہی عذاب ہے

    مجھے آواز نا دینا پلٹ کر میں نہ آ جاؤں مجھے سب یاد ہیں رستے میں تجھ تک آ بھی سکتا ہوں اگر وہ سحر کی نگری جہاں دروازے جادو کے جو میرے چھونے سے کھلتے ہیں گر پھر چھو لیا میں نے انہی میں سے کسی کو تو میں اندر آ بھی سکتا ہوں مجھے تم راستہ نا دو

    مزید پڑھیے