شعلہ کراروی کے تمام مواد

28 غزل (Ghazal)

    طرفہ چمن کھلا ہے دل داغدار کا

    طرفہ چمن کھلا ہے دل داغدار کا یعنی خزاں سے کام لیا ہے بہار کا کٹ جائے پتا کب ورق روزگار کا کیا اعتبار ہستئ نا پائیدار کا مدفن ہے اک شہید غریب الدیار کا کتبہ بتا رہا ہے یہ لوح مزار کا پہنچا صبا کے ساتھ وہ کوچہ میں یار کے دیکھو تو حوصلہ مرے مشت غبار کا جنت کا سبز باغ نہ زاہد دکھا ...

    مزید پڑھیے

    درد دل کی انہیں خبر نہ ہوئی

    درد دل کی انہیں خبر نہ ہوئی آہ منت‌ کش اثر نہ ہوئی اپنی تقدیر راہ پر نہ ہوئی کوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی جرم الفت سے جھک گئیں آنکھیں چار ان سے مری نظر نہ ہوئی نزع میں وہ نہ آئے بالیں پر موت بھی میری معتبر نہ ہوئی دیکھتے ہیں سبھی نظر ان کی اور اپنی نظر نظر نہ ہوئی یوں تمنا کے پھول ...

    مزید پڑھیے

    کرنا ہے زندگی جو قفس میں بسر مجھے

    کرنا ہے زندگی جو قفس میں بسر مجھے پھر کیوں نہ ہوں وبال مرے بال و پر مجھے اللہ رے شوق دید جدھر دیکھتا ہوں میں جز حسن دوست کچھ نہیں آتا نظر مجھے ہوتا ہے کوئی دم میں چراغ‌‌ حیات گل شام فراق کیا ہو امید سحر مجھے راہ طلب میں دورئ منزل کا غم نہیں معلوم ہو چکا ہے مآل سفر مجھے تقدیر ...

    مزید پڑھیے

    تقدیر سے کریں کہ گلہ باغباں سے ہم

    تقدیر سے کریں کہ گلہ باغباں سے ہم چھوڑا ہے کب چھڑائے گئے آشیاں سے ہم فرقت میں کام لیتے تو ضبط فغاں سے ہم لاتے مگر یہ دل یہ کلیجہ کہاں سے ہم تفصیل بزم حسن سنائیں کہاں سے ہم جب آئے درمیاں میں اٹھے درمیاں سے ہم منزل پہ پہنچے قافلہ والے مگر ہنوز کھیلا کئے غبار پس کارواں سے ہم کٹ ...

    مزید پڑھیے

    نہیں نکلے زباں سے ان کے دھوکے میں جو ہاں ہو کر

    نہیں نکلے زباں سے ان کے دھوکے میں جو ہاں ہو کر گماں بدلے یقیں ہو کر یقیں بدلے گماں ہو کر کھٹکتا ہوں زمانے کی نظر میں نیم جاں ہو کر محبت میں ہوا کانٹا ضعیف و ناتواں ہو کر دیا درس عمل دنیا کو سرگرم‌ فغاں ہو کر جگایا میرے نالوں نے زمانے کو اذاں ہو کر چھپائے سے کہیں چھپتا ہے جلوہ ...

    مزید پڑھیے

تمام