Shola Haspanvi

شعلہ ہسپانوی

شعلہ ہسپانوی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    تیری الفت میں نہ جانے کیا سے کیا ہو جاؤں گا

    تیری الفت میں نہ جانے کیا سے کیا ہو جاؤں گا تو نے گر چاہا تو اک دن میں خدا ہو جاؤں گا قتل کر کے مت سمجھنا میں فنا ہو جاؤں گا جل کے اپنی راکھ سے پھر رونما ہو جاؤں گا میں کسی درویش کے لب کی دعا ہو جاؤں گا بے سہارا زندگی کا آسرا ہو جاؤں گا رات بھر بیٹھا رہا میں تھام کر یادوں کا ...

    مزید پڑھیے

    اپنا خالق خود ہی تھا میرا خدا کوئی نہ تھا

    اپنا خالق خود ہی تھا میرا خدا کوئی نہ تھا اس جہاں میں مجھ سے پہلے دوسرا کوئی نہ تھا رات بھر چلتا رہا تھا چاند میرے ساتھ ساتھ دشت میں اس کا کہیں بھی نقش پا کوئی نہ تھا فاصلے ہی فاصلے تھے منزلیں ہی منزلیں ہم سفر کوئی نہ تھا اور رہ نما کوئی نہ تھا وہ پیمبر تھا کھڑا تھا اک گلی کے موڑ ...

    مزید پڑھیے

    راز فطرت نہاں تھا نہاں ہے ابھی

    راز فطرت نہاں تھا نہاں ہے ابھی آسماں سے پرے آسماں ہے ابھی میں ازل سے سناتا رہا ہوں مگر نامکمل مری داستاں ہے ابھی ہم سفر چھوڑ کر چل دیے ہیں تو کیا ساتھ میرے یہ عمر رواں ہے ابھی عمر بھر سوئے منزل چلا ہوں مگر فاصلہ جوں کا توں درمیاں ہے ابھی راحتوں کے وہ دن جانے کب آئیں گے زندگی ...

    مزید پڑھیے

    جس کو جانا تھا کل تک خدا کی طرح

    جس کو جانا تھا کل تک خدا کی طرح آج ملتا ہے وہ آشنا کی طرح میری ہستی بھی ہو جائے گی جاوداں دست قاتل اٹھا ہے دعا کی طرح اس کے ہاتھوں پہ ہیں میرے خوں کے نشاں جو مہکتے ہیں رنگ حنا کی طرح جستجو ہے مجھے آج اس شخص کی جو وفا بھی کرے بے وفا کی طرح راہ منزل میں بیٹھو نہ یوں ہار کر روندے جاؤ ...

    مزید پڑھیے

    وہ جس کے دل میں نہاں درد دو جہاں کا تھا

    وہ جس کے دل میں نہاں درد دو جہاں کا تھا خبر کسی کو نہیں کون تھا کہاں کا تھا تلاش یار میں بھٹکا کیے خلاؤں میں ہمیں زمیں کا پتہ تھا نہ آسماں کا تھا ہنسا جو پھول تو شبنم کی آنکھ بھر آئی بہار سمجھا جسے دور وہ خزاں کا تھا ہزار بار مرا زندگی میں جیتے جی وہ شخص خوف جسے مرگ ناگہاں کا ...

    مزید پڑھیے

تمام