Sheri Bhopali

شعری بھوپالی

شعری بھوپالی کی غزل

    زہے کوشش کامیاب محبت

    زہے کوشش کامیاب محبت ہمیشہ رہے ہم خراب محبت سکون محبت جو ممکن نہیں ہے بڑھا دیجئے اضطراب محبت جھکی جا رہی ہیں وہ معصوم نظریں دیا جا رہا ہے جواب محبت بلا واسطہ ہم سے آنکھیں ملاؤ رہے درمیاں کیوں حجاب محبت تری بزم جنت تھی لیکن کروں کیا اٹھا لے گیا اضطراب محبت نہ ترسا نہ ترسا ...

    مزید پڑھیے

    ہنگامہ ہے نہ فتنۂ دوراں ہے آج کل

    ہنگامہ ہے نہ فتنۂ دوراں ہے آج کل ہر سمت شمع امن فروزاں ہے آج کل سننے میں آ رہے ہیں مسرت کے واقعات جمہوریت کا حسن نمایاں ہے آج کل جو غنچہ ہے وہ اپنے تبسم میں مست ہے جو پھول ہے بہار بہ داماں ہے آج کل نظروں میں اضطراب نہ دل میں کوئی کھٹک کانٹوں سے پاک صحن گلستاں ہے آج کل مدت کے بعد ...

    مزید پڑھیے

    سوز الم سے دور ہوا جا رہا ہوں میں

    سوز الم سے دور ہوا جا رہا ہوں میں وہ تو جلا رہے ہیں بجھا جا رہا ہوں میں مانوس التفات ہوا جا رہا ہوں میں دیکھ اے نگاہ ناز مٹا جا رہا ہوں میں جلووں کی تابشیں ہیں کہ اللہ کی پناہ رنگیں تجلیوں میں گھرا جا رہا ہوں میں یہ آتے جاتے ہے نگہ غیظ کس لئے لے آج تیرے در سے اٹھا جا رہا ہوں ...

    مزید پڑھیے

    اس نظر کی شراب پیتا ہوں

    اس نظر کی شراب پیتا ہوں بادۂ کامیاب پیتا ہوں پردہ داریٔ نظم کن کی خیر آج میں بے حجاب پیتا ہوں جھوم جاتے ہیں عرش و کوثر و خلد جھوم کر جب شراب پیتا ہوں رحمتیں بے حساب ہوتی ہیں میں جہاں بے حساب پیتا ہوں سادہ، سادہ نگاہوں کے نثار ہلکی ہلکی شراب پیتا ہوں اف یہ میرا جلال بادہ ...

    مزید پڑھیے

    غضب ہے جستجوئے دل کا یہ انجام ہو جائے

    غضب ہے جستجوئے دل کا یہ انجام ہو جائے کہ منزل دور ہو اور راستے میں شام ہو جائے وہی نالہ وہی نغمہ بس اک تفریق لفظی ہے قفس کو منتشر کر دو نشیمن نام ہو جائے تصدق عصمت کونین اس مجذوب الفت پر جو ان کا غم چھپائے اور خود بد نام ہو جائے یہ عالم ہو تو ان کو بے حجابی کی ضرورت کیا نقاب ...

    مزید پڑھیے

    اگر کچھ تھی تو بس یہ تھی تمنا آخری اپنی

    اگر کچھ تھی تو بس یہ تھی تمنا آخری اپنی کہ وہ ساحل پہ ہوتے اور کشتی ڈوبتی اپنی ہمیں تو شام غم میں کاٹنی ہے زندگی اپنی جہاں وہ ہوں وہیں اے چاند لے جا چاندنی اپنی نہ ہے یہ اضطراب اپنا نہ ہے یہ بے خودی اپنی تری محفل میں شاید بھول آیا زندگی اپنی وہیں چلئے وہیں چلئے محبت کا تقاضہ ...

    مزید پڑھیے