Shehzad Raza Lams

شہزاد رضا لمس

شہزاد رضا لمس کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    جہاں پہ بسنا ہے مجھ کو اب وہ جہان ایجاد ہو رہا ہے

    جہاں پہ بسنا ہے مجھ کو اب وہ جہان ایجاد ہو رہا ہے نئی زمیں اور اک نیا آسمان ایجاد ہو رہا ہے کسی گلی میں سرائے فانی کی تم کو اب ہم نہیں ملیں گے وہ قریۂ جاوداں میں اپنا مکان ایجاد ہو رہا ہے وہ جلد پہنچے گا تم تلک تم سنانی اپنی اسے سنانا بس ایک لمحہ رکو مرا ترجمان ایجاد ہو رہا ...

    مزید پڑھیے

    مجھ کو زندہ رہنے کا اک جذبہ آ کے مار گیا

    مجھ کو زندہ رہنے کا اک جذبہ آ کے مار گیا میں اپنی سانسوں سے آخر لڑتے لڑتے ہار گیا اپنی نیندیں اپنی راتیں اپنی آنکھیں اپنے خواب تم کو جیتنے کی خاطر میں اپنا سب کچھ ہار گیا جیسی چیزیں مجھ میں تھیں سب ویسی دنیا میں بھی تھیں اپنے اندر سے میں باہر آخر کو بے کار گیا عشق کے اس سودے میں ...

    مزید پڑھیے

    مسئلہ ہوں میں سدا سے کم نگاہی کے لئے

    مسئلہ ہوں میں سدا سے کم نگاہی کے لئے کون اٹھے گا بھلا میری گواہی کے لئے لوٹ آیا پھر سے وہ طوفان صحرا کی طرف شہر میں باقی نہ تھا کچھ بھی تباہی کے لئے آج بھی میں تیری آنکھوں کے جزیروں میں پناہ ڈھونڈھتا پھرتا ہوں اپنی بے پناہی کے لئے دل کے دریا میں مری یادوں کی گہرائی تلک ڈوب کے ...

    مزید پڑھیے

    یوں اپنے دل کے بوجھ کو کچھ کم کیا گیا

    یوں اپنے دل کے بوجھ کو کچھ کم کیا گیا عہد وصال و ہجر پہ ماتم کیا گیا آنکھوں سے خوں بہانا پڑا رات دن مجھے تب جا کے تیرے غم کو کہیں غم کیا گیا کیا کم تھا پہلے درہم و برہم اے آسماں جو اور مجھ کو درہم و برہم کیا گیا چہرا تمہارا پھول کیا اپنے عشق سے اور اس پہ پھر پسینے کو شبنم کیا ...

    مزید پڑھیے

    آسماں تجھ سے کنارا کہیں کرنا ہے مجھے

    آسماں تجھ سے کنارا کہیں کرنا ہے مجھے تھک گیا اڑتے ہوئے آج اترنا ہے مجھے اپنے زخموں کی ہوا دی ہے کسی ساحل کو اپنے اشکوں سے سمندر کوئی بھرنا ہے مجھے چاند کی ناؤ ہوئی رات کے سیلاب میں غرق پھر سے سورج کی کرن بن کے ابھرنا ہے مجھے یاد آتا ہے بکھر جانا مری ہستی کا اور اس زلف کا کہنا کہ ...

    مزید پڑھیے

تمام