کسی کے لب پہ بھولے پن سے میرا نام ہے شاید
کسی کے لب پہ بھولے پن سے میرا نام ہے شاید مری بے چارگی سے پھر کسی کو کام ہے شاید یہ ہلچل سی مچی ہے آج جو سارے زمانے میں سنا ہے کچھ ہمارے واسطے پیغام ہے شاید تمہیں بھی راس آئے یا نہ آئے آج کا عالم تمہارا بھی ہماری ہی طرح انجام ہے شاید زمانے کو نہیں بھایا مرا خاموش سا رہنا خموشی ...