Shanti Lal Malhotra

شانتی لال ملہوترہ

  • 1938

شانتی لال ملہوترہ کی غزل

    کسی کے لب پہ بھولے پن سے میرا نام ہے شاید

    کسی کے لب پہ بھولے پن سے میرا نام ہے شاید مری بے چارگی سے پھر کسی کو کام ہے شاید یہ ہلچل سی مچی ہے آج جو سارے زمانے میں سنا ہے کچھ ہمارے واسطے پیغام ہے شاید تمہیں بھی راس آئے یا نہ آئے آج کا عالم تمہارا بھی ہماری ہی طرح انجام ہے شاید زمانے کو نہیں بھایا مرا خاموش سا رہنا خموشی ...

    مزید پڑھیے

    سوئے منزل کوئی کارواں لٹ گیا

    سوئے منزل کوئی کارواں لٹ گیا کس کی امید کا یہ جہاں لٹ گیا تو نے اف تک نہ کی دیکھتا رہ گیا تیرے کوچہ میں اک کارواں لٹ گیا کوئی حسرت نہ گلچیں کے دل میں رہی پھول مرجھا گئے گلستاں لٹ گیا تم تو ہشیار تھے کیوں ہوئے بے خبر دل تو نادان تھا ناگہاں لٹ گیا کوئی آئے مدد کے لئے اب مری گل ...

    مزید پڑھیے

    ان آنکھوں میں ہم نے حیا دیکھ لی ہے

    ان آنکھوں میں ہم نے حیا دیکھ لی ہے نرالی سی طرز جفا دیکھ لی ہے تمہارے نہیں بس میں کچھ اے طبیبو دوا ہم نے صبر آزما دیکھ لی ہے نہ آئے گا کوئی نظر میں حسیں اب ترے حسن کی انتہا دیکھ لی ہے کروں ناز قسمت پہ جتنا بھی کم ہے کنکھیوں کی تیری ادا دیکھ لی ہے خزاں میں قفس سے ملی کیا ...

    مزید پڑھیے

    یاروں کے یارانے دیکھے

    یاروں کے یارانے دیکھے دنیا کے فرزانے دیکھے وقت ضرورت جو کام آئے ایسے بھی بیگانے دیکھے دل دے کر پائے ہیں آنسو عشق کے یہ نذرانے دیکھے موجوں میں لے جائیں کشتی ایسے بھی دیوانے دیکھے باغ ملے اس قسمت کو ہم نے تو ویرانے دیکھے حل کرتے ہیں مطلب اپنا مطلب کے دیوانے دیکھے ایک ذرا سی ...

    مزید پڑھیے

    ہر ایک بات پہ کیوں پیچ و تاب ہوتا ہے

    ہر ایک بات پہ کیوں پیچ و تاب ہوتا ہے عزیزو جرم محبت عذاب ہوتا ہے فراز بام پہ دیکھا ہے جب کبھی ان کو نظر میں بیچ رخ ماہتاب ہوتا ہے فقط یہ عشق و محبت کی ہم پہ آفت ہے کہ جب بھی ہوتا ہے ہم پر عتاب ہوتا ہے جہاں پہ ظلم و ستم حد سے اپنی بڑھتے ہیں یقین مانو وہیں انقلاب ہوتا ہے نہ انجمن ...

    مزید پڑھیے

    بیزار پھر نہ ہوں گے کبھی زندگی سے ہم

    بیزار پھر نہ ہوں گے کبھی زندگی سے ہم ہو لیں ترے قریب جو خوش قسمتی سے ہم اے کاش ہم بھی ہوتے کبھی اتنے خوش نصیب غم بانٹتے کسی کا تو ہنستے کسی سے ہم تم نے بلا لیا تو چلے آئے بزم میں کب چاہتے تھے قرب حریفاں خوشی سے ہم انجام طور آج بھی اپنی نظر میں ہے غش کھا نہ جائیں آپ کی جلوہ گری سے ...

    مزید پڑھیے

    دل کو نصیب سوز غم گلستاں کہاں

    دل کو نصیب سوز غم گلستاں کہاں ہوتا تو آج ہوتا یہ درد نہاں کہاں ذوق بہار ہی ہے نہ خوف خزاں مجھے گم سم ہے اپنے حال میں طبع رواں کہاں جس سے گلوں کے ضبط کا دامن ہو تار تار ہے عندلیب تیرا وہ ذوق فغاں کہاں ہو جائے اب نہ ختم فسانہ فراق کا ہیں نور صبح رات کی نیرنگیاں کہاں لے جائے گی صبا ...

    مزید پڑھیے

    کہانی میری بربادی کی جس نے بھی سنی ہوگی

    کہانی میری بربادی کی جس نے بھی سنی ہوگی نظر میں اس کے اک تصویر حیرت کھنچ گئی ہوگی ستا لو جس قدر چاہو اداؤں سے جفاؤں سے قسم کھاتا ہوں گر ہوگی تمہیں سے دوستی ہوگی وفا کو بھی مری ہمدم جفا ہی جو سمجھتے ہیں مجھے معلوم ہے اک دن انہیں شرمندگی ہوگی ارے نادان تجھ کو کاش یہ معلوم ہو ...

    مزید پڑھیے