غم دیے ہیں تو مسرت کے گہر بھی دینا
غم دیے ہیں تو مسرت کے گہر بھی دینا اے خدا تو مجھے جینے کا ہنر بھی دینا حاکم وقت یہ ہجرت مجھے منظور مگر دم رخصت مجھے سامان سفر بھی دینا اے شب و روز کے مالک مجھے اس دنیا میں لیلۃ القدر کی مانند سحر بھی دینا سن ذرا غور سے سن اے شجر سایہ فگن جب ترے سائے میں پہنچوں تو ثمر بھی ...