قدرت کے بچے
ہیلو، نمبر اجنبی تھا مگر آواز مانوس۔ سارہ کے پور پور میں رچی بسی آواز، اس کی اپنی کھوئی ہوئی آواز، جس کی تلاش میں سارہ کا پل پل آزردہ تھا۔ خوشی تھی، غم تھا، کسک تھی، خوف یا جھجک۔۔۔ کچھ تھا جس نے یوں خنجر گھونپا کہ سسکی آہ میں بدل گئی۔ How are you. وہی صدیوں پرانا رٹا رٹایا سوال۔۔۔ ...