Shahnaz Rahman

شہناز رحمن

نوجوان خاتون افسانہ نگار۔ اردو کے افسانوی ادب پر اپنی تنقیدی تحریروں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

Young story writer; also known for her critical writings on fiction.

شہناز رحمن کی رباعی

    راج محل

    وقت کی گردش پوری ہوچکی !!! اُوم :بُھور،بُھوا سھا، ، تت سُوِ ترُ ور’ینِیَم’ ، بھر گو دِوسدِھیمھی دھیو یونہہ پر چو دیا ۔ ۔۔ ابھی منتر مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ للت کمار نے کہا ! مہارانی کی طرف سے بلاو ا آیا ہے ۔ انہوں نے ترنت راج محل پہنچنے کے لیے کہا ہے ۔ پر ارڑنی دیوی اصول وضابطے کی ...

    مزید پڑھیے

    انجانی تشنگی

    میں جیسے ہی زمرد وِلاّ میں داخل ہوئی نومی کھڑا ہوگیا اور اطلاع دینے والے انداز میں چلاتے ہوئے اندر چلا گیا ۔ اس کی خطرناک صورت دیکھ کر میرے قدم وہیں رک گئے ایک لمحے کے بعد وہ خاموشی سے واپس آیا اور اجازت دینے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے وہیں بیٹھ گیا ۔ زمرد بیگم سے ملتے ہی سب سے ...

    مزید پڑھیے

    ذکیہ تاب زریںؔ

    مارچ کی۱۵ تاریخ تھی ۔ یونیوسٹی گیسٹ ہاؤس فل ہوچکا تھا۔ فنون لطیفہ پر سہ روزہ پروگرام ہونے والا تھا جس میں ملک وبیرون ملک سے اعلی درجہ کے نقاش وبت تراش، شاعر وادیب شرکت کرنے والے تھے ، مہمان خصوصی کی آمد کا انتظار تھا ۔ جس کے اہتمام میں پورے کیمپس کو اس طرح پھولوں سے سجایا گیا تھا ...

    مزید پڑھیے

    نیرنگ جنوں

    حسب معمول وہ دونوں لائبریری میں الگ الگ سیٹوں پر بیٹھے کتابوں سے انصاف کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے مگر کتابوں کے اوراق ان کی نظر پریشاں کو متوجہ کرنے میں ناکام رہے ‘‘ کھوسٹ بڈھا نہ جانے کیسی کتاب لکھ کے مرگیا ایک بھی کام کی چیز نہیں مل رہی اور ابھی لیب میں بھی حاضری دینی ...

    مزید پڑھیے

    خونچکاں

    خواب جل کر راکھ ہوگئے ،چشم تمنا بجھ گئی ، سرخ رنگ حنا پیلا پڑگیا ، بارش کی بوندیں ذروں سے ٹکراکر شور مچار رہی ہیں ، شہر دل ویران ہوگیا ۔۔ ’’دلہن کی مہندی بڑی رنگ لائی ہے ۔ پتی دیو بڑا پیار کریں گے ‘‘ریما کی بچی اپنا منھ بند رکھ ۔ لڑکیاں تو گھر کی نعمت ہیں ۔ والدین کے گھر ہیں تو ...

    مزید پڑھیے

    ستیہ وان

    ممی! میں نے نیٹ پہ پورا ایریا دیکھ لیا ہے ۔ اور آپ کے بتانے کے مطابق ٹھیک اسی لوکیشن پر ایک محلہ بھی ہے جس کا نام علی پور ہے ۔آپ پاپا سے کہہ دیجیے اس سال کی چھٹی میں ضرور انڈیا لے کر چلیں ۔ لیکن آپ کے پاپا نے تو ساؤتھ افریقہ جانے کا پلان کیا ہے اریطہ نے بہانہ بنایا۔ میں کچھ نہیں ...

    مزید پڑھیے

    باگ ڈور

    ہر بار کی طرح انعام اللہ منزل کے گلیاروں میں ا س بار سیاسی گیتوں کی صدائیں گونجنی شروع ہوگئیں ،تمام رشتہ دارادھر ادھر سے آکر جمع ہوگئے ۔ ’’قرعہ فال کس سیاسی جماعت کے نام نکلے گایہ تومجھے پتہ نہیں بہر حال یہ طے ہے کہ رائے دہندگان نے اپنے حق کامناسب استعمال کر کے اپنی بیداری کا ...

    مزید پڑھیے

    انمول

    رہبر کے بار بار اصرار کر نے پر آج انمول کی ادھوری زندگی کے متعلق لکھنے بیٹھ ہی گئی!! حالانکہ انمول میری بہت اچھی دوست ہے لیکن میں بہت جلد باتیں بھول جاتی ہوں، اس لیے اس کہانی کو مکمل کرنے میں مجھے رہبر کی رہنمائی حاصل رہی ہے ۔اس بنیاد پر اگر اصل راوی رہبر کو ہی سمجھا جائے تو کو ئی ...

    مزید پڑھیے

    عجیب سکھ

    جس کلی کو چمن کی زینت کے لئے بنایا گیا وہ دھوپ میں جھلس رہی ہے۔ سرمئی آنکھوں کی شراب ، چمپئی رخساروں کا رس سورج کی آتشی کرنیں پی رہی ہیں ۔ جن ہاتھوں کو مہندی کے سرخ رنگ سے مزین کرنے کے واسطے بنایا گیا تھا وہ مفلسی کا با ر اٹھانے پر مجبور ہیں ۔مانو قدرت نے قوت گویائی چھین کر ...

    مزید پڑھیے