Shahjahan Bano Yaad

شاہجہاں بانو یاد

  • 1937

مشاعروں میں بہت مقبول

one of the more popular women poets

شاہجہاں بانو یاد کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    جب بھی مرے آنسو بہتے ہیں اور تیرا دامن جلتا ہے

    جب بھی مرے آنسو بہتے ہیں اور تیرا دامن جلتا ہے دیکھ کے اپنا حسن تعلق ہر اہل گلشن جلتا ہے راز نہ پوچھو مستقبل کا شعر و سخن کی اس محفل کا صاحب فن ظلمت میں پڑے ہیں دور چراغ فن جلتا ہے فصل بہاراں آ جانے سے کم نہ ہوا غم اہل چمن کا شبنم کے آنسو بہتے ہیں گل کا پیراہن جلتا ہے جلنے کو تو ...

    مزید پڑھیے

    وفا پرست جہان وفا کو لے ڈوبے

    وفا پرست جہان وفا کو لے ڈوبے عجیب بات ہے بندے خدا کو لے ڈوبے یہ کالی کالی گھٹا جو برسنے والی ہے مزہ تو جب ہے کسی پارسا کو لے ڈوبے سفینے یہ تو نہیں ہیں جو ہیں کناروں پر سفینے وہ تھے جو موج بلا کو لے ڈوبے تمام اہل نظارہ کی لاج رکھ لے گی وہ اک نظر جو کسی کی ادا کو لے ڈوبے یہ کیسے ...

    مزید پڑھیے

    کبھی قلم کبھی نیزوں پہ سر اچھلتے ہیں

    کبھی قلم کبھی نیزوں پہ سر اچھلتے ہیں اب اس فصیل سے سورج کہاں نکلتے ہیں گھروں سے بے سبب اپنے کہاں نکلتے ہیں ضرورتوں کے اشاروں پہ لوگ چلتے ہیں اندھیرا ان کے گھروں کا بہت بھیانک ہے تمام شہر میں جن کے چراغ جلتے ہیں ہوا کے جھونکے ہیں تیرے پیامبر لیکن ہوا کے جھونکے ہی چہروں پہ خاک ...

    مزید پڑھیے

    عقل و دل کو ملا جلا رکھیے

    عقل و دل کو ملا جلا رکھیے ضابطے میں بھی رابطہ رکھیے دوسرا شہر دوسرے ساتھی دل بھی سینے میں دوسرا رکھیے بند کر لیجے در سب آنکھوں کے ذہن اپنا مگر کھلا رکھیے اتنے پتھر نہ پھینکیے صاحب واپسی کا تو راستہ رکھیے کچھ بھی جینے کی آرزو ہے اگر جان دینے کا حوصلہ رکھیے دن سدا ایک سے نہیں ...

    مزید پڑھیے