ابابیل کی ہجرت
اماوس کی وہ رات امس بھری تھی۔ مچھّروں نے ناک میں دَم کررکھا تھا۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے تشنہ لب انورٹر چند منٹوں میں ہی کراہنے لگتا۔اسی سبب فین اور ٹی وی کا کنکشن کاٹ کرہر جگہ سی ایف ایل بلب لگا دئیے گئے تھے۔ سات بجے سے گئی بجلی آٹھ بجے آئی تو ظفر ریڈیو بند کرکے میچ دیکھنے چھت ...