Shah Niyaz Ahmad Barelvi

شاہ نیاز احمد بریلوی

شاہ نیاز احمد بریلوی کے تمام مواد

2 غزل (Ghazal)

    ہم کو یاں در در پھرایا یار نے

    ہم کو یاں در در پھرایا یار نے لا مکاں میں گھر بنایا یار نے آپ اپنے دیکھنے کے واسطے ہم کو آئینہ بنایا یار نے اپنے اک ادنیٰ تماشے کے لئے ہم کو سولی پر چڑھایا یار نے آپ چھپ کے ہم کو کر کے روبرو خوب ہی رسوا کرایا یار نے آپ تو بت بن کے کی جلوہ گری اور ہمیں کافر بنایا یار نے

    مزید پڑھیے

    عشق میں تیرے کوہ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہو

    عشق میں تیرے کوہ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہو عیش‌ و نشاط زندگی چھوڑ دیا جو ہو سو ہو عقل کے مدرسے سے ہو عشق کے مے کدہ میں آ جام فنا و بے خودی اب تو پیا جو ہو سو ہو لاگ کی آگ لگ اٹھی پنبہ طرح سا جل گیا رخت و جود جان و تن کچھ نہ بچا جو ہو سو ہو ہجر کی سب مصیبتیں عرض کیں اس کے روبرو ناز و ...

    مزید پڑھیے