شاہنواز فاروقی

شاہنواز فاروقی کے مضمون

    مغربی دنیا کی اسلام اور مسلمانوں سے نفرت: اسباب کیا ہیں

    اسلاموفوبیا

    اسلام کا ظہور عیسائیت کے ظہور کے کم و بیش 600 سال بعد ہوا، مگر آج اسلام دنیا میں سب سے بڑا مذہب ہے۔ عیسائیت دعویٰ کرتی ہے کہ وہ سب سے بڑا مذہب ہے، مگر عیسائیت کے گھر یورپ کا یہ حال ہے کہ اس کی 55 کروڑ کی آبادی میں سے 75 فیصد افرادکا کوئی مذہب ہی نہیں۔ چنانچہ سب سے بڑا مذہب ہونے کے حوالے سے عیسائیت کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ مغرب جب دیکھتا ہے کہ اسلام پھل پھول رہا ہے اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تو اس کا سینہ حسد سے شق ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیے

    زوالِ مغرب کا نوحہ

    زوال مغرب

    ’’زوالِ مغرب‘‘ کو کلاسک کا درجہ حاصل ہے۔ اسپنگلر کی یہ کتاب 1918ء میں شائع ہوئی۔ اسپنگلر نے زوالِ مغرب میں صاف کہا ہے کہ کلچر کے عروج کا زمانہ اُس کے مذہب کے آغاز کا زمانہ ہوتا ہے۔ اس کے بقول: کلچر کے زوال کی علامتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس کلچر میں بلند عمارتیں تعمیر ہونے لگتی ہیں۔ کلچر کے زوال کی دوسری علامت یہ ہے کہ اس کی سیاست ’’دولت مرکز‘‘ ہوجاتی ہے۔ کلچر کے زوال کی تیسری علامت یہ ہے کہ قوم کے مزاج میں استعماریت در آتی ہے۔ کلچر کے زوال کی ایک علامت یہ ہے کہ اس کی سائنس یقین سے محروم ہوجاتی

    مزید پڑھیے