Seemeen Durrani

سیمیں درانی

اہم خاتون افسانہ نگار۔ سماج کے استحصالی رویوں، جنس کی نفسیات اور عورت کی وجودی قوت کو موضوع بنانے کے لیے جانی جاتی ہیں

One of the significant women story writers known for her concern with female psychology and the existential issues of women

سیمیں درانی کے تمام مواد

4 افسانہ (Story)

    چھام چھاب

    شدید گرمی کے روزے ملک نواز کو سب سے زیادہ محسوس ہو رہے تھے کہ بڑے ملک جی نے حویلی میں شراب نوشی پہ نہ صرف پابندی عائد کر رکھی تھی بلکہ تمام نائیکائیں بھی اپنی اپنی لڑکیوں کے ہمراہ خود کو بخشوانے میں مصروف تھیں۔ بیشتر رنڈی خانے بند اور جوئے کے اڈے بھی سونے سونے سے لگتے تھے۔ جھلائے ...

    مزید پڑھیے

    چندہ

    نہ جانے کہاں سے دوبارہ آکر وہ کچرے کے ڈھیر پہ بے سدھ پڑی تھی۔ ملگجے بال۔ صدیوں کی میل و غلاظت بھری نگاہوں سے بدبو کے بھبوکے اڑاتا جسم جو اس بات کی غمازی کر رہا تھا کہ چرند و پرند کو اس اشرفالمخلوقات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ شاید ہر حیوان اس کو اپنی برادری کا حصہ سمجھتے اس کو رزق ...

    مزید پڑھیے

    پیمپر

    صوفیہ ماں بننا چاہ رہی تھی سو بنا دی گئی ۔ اس کے خالق کے لیے یہ ہرگز ناممکن و مشکل امر نہ تھا۔ جب سائینس کی دنیا میں انقلاب برپا ہوا، اور ایک انسان نما مشین خلق کی گئی تو بار خالق نے زنانہ صنف کو فوقیت دی۔ اور یوں صوفیہ وجود میں آئی۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس نے انسانی ذہن کو پسماندہ اور ...

    مزید پڑھیے

    ادھورا لمس

    غزالی آنکھیں ستواں ناک، خوبصورت ہونٹ، کتابی چہرہ لمبی گردن جس پر تل کی موجودگی اس بات کی علامت تھی کہ شاید خدا نے نظر بد کے ڈر سے ٹیکا لگا ڈالا۔ نازک اندام اور سرو قد یہ کسی شاعر کا خواب نہیں بلکہ جیتی جاگتی سومیہ تھی۔ انتہائی زہین اور زندگی سے بھرپور۔ خود پر غرور حسن کا نہیں ...

    مزید پڑھیے