Satyapal Anand

ستیہ پال آنند

امریکہ میں مقیم نظم کے شاعر ، غزل کے خلاف خیالات کے لئے معروف

Nazm poet living in USA / Known for views against ghazal poetry

ستیہ پال آنند کے تمام مواد

1 مضمون (Articles)

    راجندر سنگھ بیدی کی کچھ یادیں

    راجندر سنگھ بیدی کے چھوٹے بھائی سردار ہربنس سنگھ آج کل ٹرائی سٹیٹ واشنگٹن ڈی سی کے اسی علاقے میں رہتے ہیں جہاں میں اقامت پذیر ہوں ادبی محفلوں اور جلسوں میں ان کے ساتھ اکثر ملاقات ہوتی رہتی ہے اور ہم دونوں ان کے مرحوم بھائی کے بارے میں اپنی اپنی یادوں کا تبادلہ کیا کرتے ...

    مزید پڑھیے

21 نظم (Nazm)

    لہو بولتا ہے 3

    میں سوچتا ہوں کہ میرے تن کا یہ نچلا حصہ جو معصیت کے مہیب غاروں میں گر گیا تھا جسے کوئی دیو عین عہد شباب میں اپنے غار کی تیرگی میں محبوس کر گیا تھا جسے گنہ کا گھنا اندھیرا خود اپنے خوں میں امڈتی آتش کا رقص گردش کا شور و غوغا وہ عشق پیچاں کی بیل جسے گٹھے ہوئے خواب قہوہ رنگت گداز کو ...

    مزید پڑھیے

    ''ناگہاں'' اور ''بے نہایت''

    ''ناگہاں'' اور ''بے نہایت'' سے اگر پیچھے ہٹو گی تو تجھے معلوم ہوگا ناگہاں تو میں ہوں، لیکن کون تھا وہ بے نہایت کوئی پچھلا جس نے تجھ کو مجھ سے پہلے تیری کچی عمر میں یوں چیر کر زخمی کیا تھا تو تڑپتی رہ گئی تھی اور یہ کڑوا کسیلا زہر سوتے جاگتے خوابوں میں امرت جان کر پیتی رہی ہے کیوں ...

    مزید پڑھیے

    آزمائش شرط تھی

    زندہ رہنا سیکھ کر بھی میں نے شاید زندگی کو درد تہہ تک پی کے جینے کی کبھی کوشش نہیں کی! پیاس تھی پانی نہیں تھا صبر سے شکر و رضا کے بند حجروں میں بندھا بیٹھا رہا اور حلق میں جب پیاس کے کانٹے چبھے تو سہہ گیا میں! میرے گھر والوں نے، میرے بیوی بچوں نے بھی جلتے ہونٹ سی کر پیاس کے کانٹوں کو ...

    مزید پڑھیے

    میں دو جنما

    آج کا دن اور کل جو گزر گیا یہ دونوں میرے شانوں پر بیٹھے ہیں کل کا دن بائیں کندھے پر جم کر بیٹھا میرے بائیں کان کی نازک لو کو پکڑے چیخ چیخ کر یہ اعلان کیے جاتا ہے ''میں زندہ ہوں! بائیں جانب کندھا موڑ کے دیکھو مجھ کو'' آج کا دن جو دائیں کندھے پر آرام سے پاؤں پھیلا کر بیٹھا ہے بار بار ...

    مزید پڑھیے

    بوعلی اندر غبار ناقہ گم

    میں اگر شاعر تھا مولا تو مری عہدہ برائی کیا تھی آخر شاعری میں متکفل تھا تو یہ کیسی نا مناسب احتمالی کیا کروں میں بند کر دوں اپنا باب لفظ و معنی اور کہف کے غار میں جھانکوں جہاں بیٹھے ہوئے اصحاب معبود حقیقی کی عبادت میں مگن ہیں اور سگ تازی سا چوکیدار ان کے پاس بیٹھوں وحدت و توحید کا ...

    مزید پڑھیے

تمام