Sajjad Haider Yaldram

سجاد حیدر یلدرم

رومانوی تحریک کے زیر اثر لکھنے والے اہم افسانہ نگار ، مختلف ادبی و غیر ادبی موضوعات پر دلچسپ انداز میں مضا مین لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

One of the important short story writers to have drawn upon romanticist movement. Also known for his interesting essays on literary and non-literary issues.

سجاد حیدر یلدرم کی رباعی

    دوست کا خط

    تو پیارے دوست کا پیارا خط ہے! تجھ میں وہ کونسی برقی شے بھری ہے جو میرے دل کو دھڑکاتی ہے! تجھے کھولتے وقت ہاتھ کیوں کانپنے لگتے ہیں؟ آخر تجھ میں اور کاغذوں سے کیا برتری ہے؟ تو بھی کاغذ کا ٹکڑا وہ بھی کاغذ کے ٹکڑے، بلکہ وہ تجھ سے زیادہ بڑے ہیں۔ ہاں باعث تفاخر و تفوق یہی ہے نا کہ دوست ...

    مزید پڑھیے

    حضرت دل کی سوانح عمری

    مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ اپنی سوانح عمری لکھوں، اس میں شک نہیں کہ میرے حالات فائدے سے خالی نہ ہونگے لیکن مشکل یہ ہے کہ میرے سوانح، میری کیفیات، میری زندگی کی صعوبات لوگوں کو یا تو یقین نہ آئیں گی یا سمجھ میں نہ آئیں گی۔ مثلاً ایک چھوٹی سی بات لیجیے۔ میں اثر پذیر بہت ہوں، خدا نے ...

    مزید پڑھیے

    گلستان

    آج سے دس پندرہ برس کا ماجرا ہے، بحر ہند میں ایک جزیرہ تھا جو اب ناپید ہے، چاندنی رات تھی، سطح آب پر سکون مطلق طاری تھا اور اس سکون پر چاند اپنی شعاعیں ڈال رہا تھا، فضا میں خاموشی، بے پایاں سمندر، ڈراؤنی تنہائی، وحشت انگیز سکوت، کوئی صدا نہیں، کوئی اثر حیات نہیں، ایک غیر محدود ...

    مزید پڑھیے

    غربت و وطن

    رشید لکھنے کی میز پر، داہنا ہاتھ، اور ہاتھ پر سر رکھے ہوئے خیال میں مستغرق بیٹھا ہے۔ لمپ کی روشنی اس کے چہرے پر پڑ رہی ہے اور بتا رہی ہے کہ گو شہر میں (اس شہر میں جہاں رشید، غربت کے دن، انس واضطراب کی کچھ عجیب آمیزش کے ساتھ کاٹ رہا ہے) گو اس شہر میں اس وقت خاموشی چھائی ہوئی ہے، لیکن ...

    مزید پڑھیے

    نکاح ثانی

    گھڑی، گھر رر، گھر رر کرکے بجی، دونوں نے ایک ساتھ نظریں اٹھائیں۔ نوجوان عورت انگیٹھی کے سامنے بیٹھی ایک خط پڑھ رہی تھی چھوٹی لڑکی، گڑیا کو بائیں ہاتھ میں لیے اور دائیں ہاتھ کی انگلی اردو کی پہلی کتاب کی ایک سطر پر رکھے، گڑیا کو وہ سبق جو خود اس نے آج پڑھا تھا۔ پڑھا رہی تھی، ’’کتا ...

    مزید پڑھیے

    ازدواج محبت

    بچھڑے دوستوں سے بھی مل کے کیسی خوشی ہوتی ہے! بس خود آپ ہی اندازہ کر لیجئے۔ آخر کار آپ کا بھی تو کوئی دوست بچھڑ گیا ہوگا۔ اور پھر آپ سے اچانک آ ملا ہو گا۔ آپ ہی فرمائیے کیا شادی مرگ کا خوف نہیں ہو جاتا۔ میری بھی واللہ، ایک ہفتہ ہوا یہی کیفیت ہوئی۔ اتفاق سے ایک کام کے باعث میرا جانا ...

    مزید پڑھیے

    چڑیا چڑے کی کہانی

    (چڑے کی زبانی) ’’چوں چو چوں، چڑچوں، سب غلط، سب جھوٹ! چڑیا چڑے کی کہانی بہت انسانوں نے لکھی ہے، مگر قلم درکف دشمن است چوں، چو چوں، چوں، میری اور چڑیا کی لڑائی بہتان! چڑیا کا آنکھیں دکھنے کا بہانہ کرنا افترا، چوں چڑچوں، چوں چوں۔ آؤ اب میں تمھیں چند باتیں سناؤں کہ تمھاری آنکھیں ...

    مزید پڑھیے

    مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ

    (ایک مضمون نگار کی شکایت احباب سے) اور کوئی طلب ابنائے زمانہ سے نہیں مجھ پہ احساں جو نہ کرتے تو یہ احساں ہوتا ایک دن میں دلی کے چاندنی چوک میں سے گزر رہا تھا کہ میری نظر ایک فقیر پر پڑی جو بڑے موثر طریقے سے اپنی حالت زار لوگوں سے بیان کرتا جارہا تھا۔ دو تین منٹ کے وقفہ کے بعد یہ ...

    مزید پڑھیے

    صحبت نا جنس

    (دو لڑکیوں میں خط و کتابت) حیدرآباد دکن، 24 ستمبر 1925ء میری پیاری سلما جانی! جو باتیں میں کسی سے کہہ نہیں سکتی وہ تمھیں لکھنا چاہتی ہوں۔ ہائے وہ مدرسے کے دن کہ جب مجھے کوئی تکلیف ہوئی یا مرضی کے خلاف کوئی بات ہوئی اور میں تمھارے کمرے میں پہنچی، اگر تم کسی بات کسی کام میں مشغول بھی ...

    مزید پڑھیے

    جواب

    راولپنڈی 30 اکتوبر 1925 میری شریر عذرا! تم نے اپنے خط میں عقل والی عورت بننے کوشش تو بہت کی لیکن ہر سطر سے صاف ٹپک رہا ہے کہ تم وہی شریر عذرا ہو۔ سب سے اول شادی کی دلی مبارکباد دیتی ہوں، یقین مانو، میں اپنی عمر کی چند برس اس بات پر فدا کرنے کو تیار ہوں کہ تمھارے سرخ رخساروں کو جن پر ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2