نگاہ اہل جہاں میں شکستہ حال ہوں میں
نگاہ اہل جہاں میں شکستہ حال ہوں میں جواب جس کا نہیں ہے وہ اک سوال ہوں میں بلند ہوں تو سر عرش ذوالجلال ہوں میں جو پست ہوں تو پھر اک فرش پائمال ہوں میں بھلا سکیں گے ابد تک نہ اہل درد مجھے جہان عشق و محبت میں لا زوال ہوں میں مرا مقام ہر اک دل میں ہے جداگانہ اگر یقین نہیں ہوں تو ...