Saghar Azmi

ساغرؔ اعظمی

ساغرؔ اعظمی کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    سامان تو گیا تھا مگر گھر بھی لے گیا

    سامان تو گیا تھا مگر گھر بھی لے گیا اب کے فساد دل سے مرے ڈر بھی لے گیا خیرات بٹ رہی تھی در شہریار پر سنتے ہیں اب کے بھیک سکندر بھی لے گیا ماں نے بچا کے رکھا تھا بیٹی کے واسطے بیٹا ہوا جواں تو یہ زیور بھی لے گیا آیا تھا ہر کسی کو محبت سے جیتنے کچھ زخم اپنے سینے کا ساغرؔ بھی لے گیا

    مزید پڑھیے

    گلشن کو بہاروں نے اس طرح نوازا ہے

    گلشن کو بہاروں نے اس طرح نوازا ہے ہر شاخ کے کاندھے پر کلیوں کا جنازہ ہے کس طرح بھلائیں ہم اس شہر کے ہنگامے ہر درد ابھی باقی ہے ہر زخم ابھی تازہ ہے مستی بھی امیدیں بھی حسرت بھی اداسی بھی مجھ کو تری آنکھوں نے ہر طرح نوازا ہے مٹی کی طرح اک دن اڑ جائے گا راہوں سے سب شور مچاتے ہیں جب ...

    مزید پڑھیے

    پیاس صدیوں کی ہے لمحوں میں بجھانا چاہے

    پیاس صدیوں کی ہے لمحوں میں بجھانا چاہے اک زمانہ تری آنکھوں میں سمانا چاہے ایسی لہروں میں ندی پار کی حسرت کس کو اب تو جو آئے یہاں ڈوب ہی جانا چاہے آج بکنے سر بازار میں خود آیا ہوں کیوں مجھے کوئی خریدار بنانا چاہے مجھ میں اور تجھ میں ہے یہ فرق تو اب بھی قائم تو مجھے چاہے مگر تجھ ...

    مزید پڑھیے

    پھولوں سے بدن ان کے کانٹے ہیں زبانوں میں

    پھولوں سے بدن ان کے کانٹے ہیں زبانوں میں شیشے کے ہیں دروازے پتھر کی دکانوں میں کشمیر کی وادی میں بے پردہ جو نکلے ہو کیا آگ لگاؤ گے برفیلی چٹانوں میں بس ایک ہی ٹھوکر سے گر جائیں گی دیواریں آہستہ ذرا چلیے شیشے کے مکانوں میں اللہ رے مجبوری بکنے کے لیے اب بھی سامان تبسم ہے اشکوں ...

    مزید پڑھیے

    دھوپ میں غم کی مرے ساتھ جو آیا ہوگا

    دھوپ میں غم کی مرے ساتھ جو آیا ہوگا وہ کوئی اور نہیں میرا ہی سایا ہوگا یہ جو دیوار پہ کچھ نقش ہیں دھندلے دھندلے اس نے لکھ لکھ کے مرا نام مٹایا ہوگا جن کے ہونٹوں پہ تبسم ہے مگر آنکھ ہے نم اس نے غم اپنا زمانے سے چھپایا ہوگا بے تعلق سی فضا ہوگی رہ غربت میں کوئی اپنا ہی ملے گا نہ ...

    مزید پڑھیے

تمام