Saeeduzzamaan Abbasi

سعید الزماں عباسی

سعید الزماں عباسی کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    ہم اہل دل بھی اگر فکر جان و تن کرتے

    ہم اہل دل بھی اگر فکر جان و تن کرتے تو لوگ حسن پہ اظہار حسن ظن کرتے بھٹک رہی ہیں خزاں دیدہ خار و خس کی طرح وہ کم نظر جو چلے تھے چمن چمن کرتے بہار کب تھی ترا آئنہ کہ دیوانے قبائے گل کی طرح چاک پیرہن کرتے سنوارتا نہ کوئی تیری زلف مشکیں کو جو ہم بھی پیرویٔ آہوئے ختن کرتے

    مزید پڑھیے

    جل کر ان آنکھوں میں آنسو جب کاجل بن جاتے ہیں

    جل کر ان آنکھوں میں آنسو جب کاجل بن جاتے ہیں دل سے اٹھ کر ریگ بگولے دل بادل بن جاتے ہیں کوئی سچی بات زباں پر جب بھی کبھی آ جاتی ہے وہ صحرا ہو یا گلشن ہو سب مقتل بن جاتے ہیں جب بھی ذہن میں جاگ اٹھتی ہے ان ہونٹوں کی شیرینی کیسے کیسے تلخ مسائل جان غزل بن جاتے ہیں اس سے زیادہ کیا ...

    مزید پڑھیے

    ہم نے محکم جنہیں جانا وہ ستارے ٹوٹے

    ہم نے محکم جنہیں جانا وہ ستارے ٹوٹے موج ساحل سے جو گزری تو کنارے ٹوٹے اہل دل سوچ رہے ہیں یہ بڑے کرب کے ساتھ ہم ہی زنجیر ہوئے دل بھی ہمارے ٹوٹے آج ہر ذہن میں روشن میں تفکر کے چراغ دل وہ شعلہ ہے کہ جس سے یہ شرارے ٹوٹے آپ نے جن پہ نظر کی وہی ذرے چمکے ہم جنہیں دیکھ رہے تھے وہ ستارے ...

    مزید پڑھیے

    تذکرہ ان کا ہی جو رنگ بدل جاتے ہیں

    تذکرہ ان کا ہی جو رنگ بدل جاتے ہیں بات سایوں کی نہیں سائے تو ڈھل جاتے ہیں آپ زحمت نہ کریں پرسش حال دل کی منہ سے نا گفتنی جملے بھی نکل جاتے ہیں اتنا خوش فہم نہ ہو اے دل پژمردہ کہ اب وہ شگوفے جو نہ کھل پائیں کچل جاتے ہیں کچھ دیے خون رگ جاں سے ہوئے ہیں روشن کچھ دیے تندیٔ صہبا سے بھی ...

    مزید پڑھیے

    کھو دیا ہم نے اعتبار اپنا

    کھو دیا ہم نے اعتبار اپنا بس یہیں تک تھا اختیار اپنا داغ دل جل اٹھے جو گل مہکے رنگ دکھلا گئی بہار اپنا جانے کس کس کے منتظر ٹھہرے صرف ہم کو تھا انتظار اپنا آنکھیں دل کی سفیر ہوں شاید آپ دیکھیں تو شاہکار اپنا

    مزید پڑھیے

تمام