سعید خان کی غزل

    کیا چلے کوچۂ جاناں کی ہوا میرے ساتھ

    کیا چلے کوچۂ جاناں کی ہوا میرے ساتھ روز آ لگتا ہے اک دشت نیا میرے ساتھ ایک زمانہ ہے یہاں دست و گریباں مجھ سے تو نے کیا دامن دل باندھ لیا میرے ساتھ گھر کے آنگن سے پرندے بھی پرے رہتے ہیں جب سے رہتا ہے کوئی دوست خفا میرے ساتھ روز اول سے ہوں میں سبز محبت کا اسیر ‎سایہ افگن ہے درختوں ...

    مزید پڑھیے

    شکست مان کے تسخیر کر لیا ہے مجھے

    شکست مان کے تسخیر کر لیا ہے مجھے غزال دشت نے زنجیر کر لیا ہے مجھے میں منتشر تھا کسی عکس رائیگاں کی طرح نگاہ شوق نے تصویر کر لیا ہے مجھے بکھر گیا تھا سر شہر آشیانہ میں کسی کے ربط نے تعمیر کر لیا ہے مجھے نکل کے جاؤں کہاں میں حصار گردش سے سفر نے پاؤں میں زنجیر کر لیا ہے مجھے سکوت ...

    مزید پڑھیے