سعید احمد اختر کے تمام مواد

14 غزل (Ghazal)

    بت کیا ہیں بشر کیا ہے یہ سب سلسلہ کیا ہے

    بت کیا ہیں بشر کیا ہے یہ سب سلسلہ کیا ہے پھر میں ہوں مرا دل ہے مری غار حرا ہے جو آنکھوں کے آگے ہے یقیں ہے کہ گماں ہے جو آنکھوں سے اوجھل ہے خلا ہے کہ خدا ہے تارے مری قسمت ہیں کہ جلتے ہوئے پتھر دنیا مری جنت ہے کہ شیطاں کی سزا ہے دل دشمن جاں ہے تو خرد قاتل ایماں یہ کیسی بلاؤں کو مجھے ...

    مزید پڑھیے

    عمر بھر خون سے لکھا ہے جس افسانے کو

    عمر بھر خون سے لکھا ہے جس افسانے کو کتنا کم رنگ ہے اس شوخ کے نذرانے کو کھلتی رہتی ہیں ترے پیار کی کلیاں ہر سو باغ نیلام نہ کر دیں مرے ویرانے کو مے سے رغبت تو مجھے بھی ہے مگر بس اتنی ناچتے دیکھ لیا دور سے پیمانے کو اور مرتا کہیں جا کر ترے در سے لیکن ہوش اتنا بھی کہاں تھا ترے ...

    مزید پڑھیے

    جب چاروں اور اندھیرا تھا سچ کم تھا جھوٹ گھنیرا تھا (ردیف .. ے)

    جب چاروں اور اندھیرا تھا سچ کم تھا جھوٹ گھنیرا تھا دریا سے بڑے اک شخص کا اک دریا کے کنارے ڈیرا تھا وہ تھا کچھ اس کے بچے تھے کچھ ساتھ تھے اور کچھ گھر والے آئینے سے کورے دل والے کہسار سے اونچے سر والے یہ لوگ وفا کے حامی تھے ناموس و حیا کے حامی تھے بس ایک رسول کے قائل بس ایک خدا کے ...

    مزید پڑھیے

    کچھ حقیقت تو ہوا کرتی تھی انسانوں میں

    کچھ حقیقت تو ہوا کرتی تھی انسانوں میں وہ بھی باقی نہیں اس دور کے انسانوں میں وقت کا سیل بہا لے گیا سب کچھ ورنہ پیار کے ڈھیر لگے تھے مرے گل دانوں میں شاخ سے کٹنے کا غم ان کو بہت تھا لیکن پھول مجبور تھے ہنستے رہے گل دانوں میں ان کی پہچان کی قیمت تو ادا کرنی تھی جانتا ہے کوئی اپنوں ...

    مزید پڑھیے

    یہ حادثہ بھی تو کچھ کم نہ تھا صبا کے لیے

    یہ حادثہ بھی تو کچھ کم نہ تھا صبا کے لیے گلوں نے کس لیے بوسے تری قبا کے لیے وہاں زمین پر ان کا قدم نہیں پڑتا یہاں ترستے ہیں ہم لوگ نقش پا کے لیے تم اپنی زلف بکھیرو کہ آسماں کو بھی بہانہ چاہئے محشر کے التوا کے لیے یہ کس نے پیار کی شمعوں کو بد دعا دی ہے اجاڑ راہوں میں جلتی رہیں سدا ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    زندگی

    زندگی اس طرح گزرتی ہے جس طرح جون کے مہینے میں کوئی بوڑھا غریب پردیسی لاکھ ارماں دبائے سینے میں بوجھ سے چور اور تھکن سے نڈھال ہانپتا کانپتا پسینے میں اونچے محلوں تلے گزرتا ہو اور ہر گام آہ بھرتا ہو

    مزید پڑھیے