Rehan Alvi

ریحان علوی

ریحان علوی کے تمام مواد

1 غزل (Ghazal)

    تعزیت کی کھوکھلی ہے رسم جاری آج کل

    تعزیت کی کھوکھلی ہے رسم جاری آج کل اس طرح سے ہو رہی ہے غم گساری آج کل لوگ ننگے پاؤں ہیں اور کرچیاں ہیں فرش پر اور اس پر موت کا ہے رقص جاری آج کل شوق ہے ہم کو تماشہ دیکھنے کا اور یہاں رہنما بھی مل گئے ہیں کچھ مداری آج کل اب نصاب عشق میں شامل نہیں مہر و وفا ہو گئے ہیں یہ مضامیں ...

    مزید پڑھیے

2 نظم (Nazm)

    تم اندھیاروں کی بات کرو

    تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے تم تشنہ لبی کو عام کرو ہم پیاس بجھاتے جائیں گے تم مایوسی کی شام کرو ہم آس بڑھاتے جائیں گے تم زنجیریں نیلام کرو ہم ہار بناتے جائیں گے بارود کے بدلے پھولوں کے انبار لگاتے جائیں گے تم ...

    مزید پڑھیے

    حسین دنیا اجڑ گئی تو

    حسین دنیا اجڑ گئی تو اگر کہیں یہ بگڑ گئی تو گماں سے آگے نکل گئی تو گماں سے آگے گمان کر لو اٹھاؤ پردہ اور دیکھ لو خود زمیں فروشی کے روپ کتنے نقاب پوشوں کی بھیڑ میں سب ہمارے کل کے یہ سوداگر ہیں ان ہی کی حرص و ہوس کے باعث ہماری دنیا اجڑ رہی ہے گرم ہواؤں میں گھر رہی ہے بدلتے موسم کا ...

    مزید پڑھیے