اس سمندر پہ اک الزام ہی دھر جانا ہے
اس سمندر پہ اک الزام ہی دھر جانا ہے پاس ساحل کے مجھے پیاس سے مر جانا ہے کیوں دکھاتے ہو شکستہ سے پرانے رستے مجھ کو تو اک نئے سپنوں کے نگر جانا ہے آخری موڑ پہ پہنچی ہے کہانی لیکن ڈھل گئی رات چلو لوٹ کے گھر جانا ہے بیچ میں لفظ تھے ترسیل کی ناکامی تھی میں نے اس کو مجھے اس نے بھی دگر ...