Raza Hamdani

رضا ہمدانی

رضا ہمدانی کی غزل

    ہر عکس خود ایک آئنہ ہے

    ہر عکس خود ایک آئنہ ہے ہر سایہ زباں سے بولتا ہے احساس کی تلخیوں میں ڈھل کر دل درد کا چاند بن گیا ہے سنتا ہو کوئی تو ہر کلی کے کھلنے میں شکست کی صدا ہے یوں آتی ہے تیری یاد اب تو جیسے کوئی دور کی صدا ہے گویا تھے تو کوئی بھی نہیں تھا اب چپ ہیں تو شہر دیکھتا ہے عاجز ہے اجل بھی اس کے ...

    مزید پڑھیے

    یہ دور مسرت یہ تیور تمہارے

    یہ دور مسرت یہ تیور تمہارے ابھرنے سے پہلے نہ ڈوبیں ستارے بھنور سے لڑو تند لہروں سے الجھو کہاں تک چلو گے کنارے کنارے عجب چیز ہے یہ محبت کی بازی جو ہارے وہ جیتے جو جیتے وہ ہارے سیہ ناگنیں بن کے ڈستی ہیں کرنیں کہاں کوئی یہ روز روشن گزارے سفینے وہاں ڈوب کر ہی رہے ہیں جہاں حوصلے ...

    مزید پڑھیے

    چپ ہو کیوں اے پیمبران قلم

    چپ ہو کیوں اے پیمبران قلم بات چھیڑو کہ گزرے شام الم چشم حیرت سے دیکھتا ہے جہاں کس مصور کے شاہکار ہیں ہم ہم نکھاریں گے تیرا حسن و جمال ہم سنواریں گے تیری زلف کے خم بت شکن مطمئن نہ ہوں کہ ابھی نا تراشیدہ ہیں ہزاروں صنم بعد مرنے کے اے رضاؔ شاید کام آئیں ہمارے نقش قدم

    مزید پڑھیے

    چڑھتے ہوئے دریا کی علامت نظر آئے

    چڑھتے ہوئے دریا کی علامت نظر آئے غصے میں وہ کچھ اور قیامت نظر آئے گم اپنے ہی سائے میں ہیں ہٹ جائیں تو شاید کھویا ہوا اپنا قد و قامت نظر آئے کیا قہر ہے ہر سینے میں اک حشر بپا ہے اک آدھ گریباں تو سلامت نظر آئے کوچے سے ترے نکلے تو سب شہر تھا دشمن ہر آنکھ میں کچھ سنگ ملامت نظر ...

    مزید پڑھیے

    یہ کس مقام پہ ٹھہرا ہے کاروان وفا

    یہ کس مقام پہ ٹھہرا ہے کاروان وفا نہ روشنی کی کرن ہے کہیں نہ تازہ ہوا ہوئی ہے جب سے یہاں نطق و لب کی بخیہ گری سوائے حسرت اظہار دل میں کچھ نہ رہا اس اہتمام سے شب خوں پڑا کہ مدت سے اجاڑ سی نظر آتی ہے شہر دل کی فضا تمام عمر اسی کی تلاش میں گزری وہ ایک عکس جو آئینۂ نظر میں نہ تھا یہ ...

    مزید پڑھیے

    ہے غنیمت یہ فریب شب وعدہ اے دل

    ہے غنیمت یہ فریب شب وعدہ اے دل کیا کوئی دے گا تجھے اس سے زیادہ اے دل مدتوں جان چھڑکتے رہے جس لمس پہ وہ اوڑھ کر آ گیا خوشبو کا لبادہ اے دل سوچ زنجیر بہ پا فکر ہے پابند رسن کیا یہی صبح تمنا کا ہے جادہ اے دل اب بھی روشن کئے بیٹھا ہے امیدوں کے چراغ کتنا معصوم ہے تو کتنا ہے سادہ اے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2