ہنر کو لمس معانی سے میں گلاب کروں
ہنر کو لمس معانی سے میں گلاب کروں ہیں لفظ اپنے سبھی کس کا انتخاب کروں جو چپ رہوں تو تعلق پہ بوجھ بن جاؤں کہوں تو جرم کا جیسے میں ارتکاب کروں خراشیں ڈال کے چہرے پہ جا رہا ہے وقت پلٹ کے دیکھے وہ مجھ کو تو احتساب کروں تو جل کے بجھ گیا کیسے مرے لہو کے چراغ بیاض درد ترے نام انتساب ...