رونق نعیم کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    گماں حد نظر تک کیا تھا لیکن کیا نظر آیا

    گماں حد نظر تک کیا تھا لیکن کیا نظر آیا جدھر دریا کی موجیں تھیں ادھر صحرا نظر آیا مجھے فرصت کہاں اپنی بصیرت سے میں یہ پوچھوں وہ کیسا آئنہ تھا کون سا چہرہ نظر آیا سمندر بند ہو کر رہ گیا تھا جس کی مٹھی میں تعجب ہے وہ بازی گر سراسیمہ نظر آیا تو کیا آب رواں سے پیاس اپنی دھل نہیں ...

    مزید پڑھیے

    ناتوانی میں بھی وہ کردار ہونا چاہئے

    ناتوانی میں بھی وہ کردار ہونا چاہئے اپنے ہی کاندھے پہ اپنا بار ہونا چاہئے یہ خیال آنے لگا ہے کس توقع پر تمہیں راہ میں ہر پیڑ سایہ دار ہونا چاہئے شہر بھر میں سخت جانی کے لیے مشہور ہوں میری خاطر اک نہ اک آزار ہونا چاہئے میرا دشمن دور تک کوئی نہیں میرے سوا اور دشمن سے مجھے ہشیار ...

    مزید پڑھیے

    دروازہ مایوس ہے شاید سوگ میں ہے انگنائی بہت

    دروازہ مایوس ہے شاید سوگ میں ہے انگنائی بہت اک مدت پر اپنے گھر کی آئی تو یاد آئی بہت میں کیا جانوں بھید ہے کیسا پوچھو گھاٹ کے پتھر سے دھیرے دھیرے آخر کیسے جم جاتی ہے کائی بہت پورب پچھم اتر دکھن ہر جانب ہے ایک ہی حال کوئی بھی موسم ہو غم کی چلتی ہے پروائی بہت اندھے بہرے گونگے ...

    مزید پڑھیے