Ratan Singh

رتن سنگھ

تقسیم کے تجربے کے تحت کہانیاں لکھنے والے اہم فکشن نویس ۔ ’در بدری ‘ کے نام سے خودنوشت سوانح لکھی جو ایک سوانحی ناول کے طور پر دلچسپی کے ساتھ پڑھی گئی۔

One of the well-known short story writers to have written the stories of Partition. His autobiography 'Darbadari' was read with interest as an autobiographical novel.

رتن سنگھ کی رباعی

    زندگی سے دور

    ایک دن ایلورا کی کچھ مورتیاں خاص طور سے اجنتا کی تصویروں سے ملنے گئیں اور اپنا دکھ درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاج محل کی موجودگی سےبہت پریشان ہیں۔ ’’بہت سےلوگ ہماری خوب صورتی کی تعریف کرتے کرتے جب تاج محل کے گن گانے لگتے ہیں تو سر سے پاؤں تک آگ لگ جاتی ہے۔ جی تو چاہتاہے ان سے ...

    مزید پڑھیے

    اجڑا ہوا ٹیلہ

    اس اجڑے ہوئے ٹیلے پر میں بالکل اکیلا کھڑا ہوں۔ اس حد تک اکیلا کہ وہ جو کہتے ہیں نہ کہ ’’سایہ بھی ساتھ چھوڑ گیا‘‘ تو یہ کہاوت میرے اکیلے پن کے درد کو پوری طرح بیان کرنے سے قاصر ہے۔ سائے کا تو کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔ وہ اگر ساتھ بھی رہے تو انسان کے کس کام آسکتا ہے۔ یہاں تو یہ حال ہے ...

    مزید پڑھیے

    ایک گاتھا

    دھرم گرنتھوں میں آیا ہے کہ پرانے زمانے میں ایک مہارشی اس دھرتی کے بیچ و بیچ ایک گھنے جنگل میں تپ کیا کرتے تھے۔ ایک بار ان کے من میں آیا کہ یہ تو ست یگ کازمانہ ہے۔ ہر طرف سچ کا، انصاف کا دور دورہ ہے۔ لیکن ست یگ کے بعد آنے والے لوگوں کو بڑے دکھ اٹھانے پڑیں گے۔ اس لیے کوئی ایسا اپائے ...

    مزید پڑھیے

    بکھرے ہوئے سپنے

    میرے لیے بکری کی ننھی سی چھیلی کو حاصل کرنا مشکل تو تھا ہی، لیکن اسے کھلا پلاکر پال پوس کر بڑا کرنا اس سے بھی مشکل کام تھا۔پہلے تو اسے حاصل کرنےکے لیے مجھے کیا کیا پاپڑ نہیں بیلنے پڑے۔ رویا، دھویا، مارکھائی، لیکن اپنی ضد پر اڑا رہا۔ بھوک ہڑتال کی اور ’’بکری لوں گا ،بکری لے کے ...

    مزید پڑھیے

    روداد پاگل خانے کی

    ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر کچھ دنوں پہلے بریلی کے پاگل خانے میں آیا اور اس نے رائے دی کہ تازہ ترین معلومات کے مطابق اگر پاگلوں کو وہ سب کچھ کرنے کی اجازت دے دی جائے جو وہ کرنا چاہتےہیں تواس سے ان کی صحت پر بہت اچھااثر پڑتا ہے۔ انہیں اپنی مرضی کے مطابق اپنے من کی گتھیاں سلجھانے کا جو ...

    مزید پڑھیے

    سیالکوٹ کا لاڑا

    میں نے اپنی لاڑی کو بچپن میں اس وقت چن لیا تھا جب میں ماں کا دودھ پیتا بچہ تھا اور وہ لاڑی تھی ایک گوگلیانی۔ پنجاب میں گوگلیانی، راجستھان کی ان عورتوں کو کہتے ہیں جو گلی گلی، گھر گھر، سوئیاں اور کندھوئیاں بیچتی ہیں۔ یہ سوئیاں، کندھوئیاں بیچتے ہوئے انہوں نے اپنے پکے ججمان بھی ...

    مزید پڑھیے

    لہو لہو راستے

    اس کے باپ کا قتل کیوں ہوا، اس کی کہانی تو مجھے اپنا سر نیچا کرکے کہنی پڑے گی اور آپ کو بھی اسے سننے کے لیے اپنے سر نیچے کرنےہوں گے۔۔۔ ورنہ ہوسکتا ہےمیرے اور آپ کے سر بھی اسی طرح قلم کردیے جائیں۔ ہاں البتہ باپ کےقتل سےدہشت زدہ ہوکر وہ پانچ چھ سال کامعصوم سابچہ بھاگا تو اس سے اس ...

    مزید پڑھیے

    کاٹھ کا گھوڑا

    اس وقت بندو کا ٹھیلہ تو ٹھیلہ، خود بندو ایسا بے جان کاٹھ کا گھوڑا بن کر رہ گیا ہے جو اپنے آپ نہ ہل سکتا ہے نہ ڈول سکتا ہے، نہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ اسی لیے، بندو کی ہی وجہ سے اندھیر دیو کے تنگ بازار میں راستہ قریب قریب بند ہوکر رہ گیا ہے۔ ضرورت سےزیادہ بوجھ سےلدا ہوا بندو کا ٹھیلہ سڑک پر ...

    مزید پڑھیے

    ایک ناؤ کے سوار

    ناؤ میں دو آدمی سوار تھے۔ ایک چاہتا تھا، ’’ہے بھگوان!یہ ناؤ مجھے جلدی پار لگائے۔‘‘ دوسرا بھگوان سے پرارتھنا کر رہا تھا، ’’ہے بھگوان! یہ ناؤ تو ڈوب ہی جائے۔‘‘ پہلا آدمی سکھی تھا۔ اور بہت سے سکھ دوسرے کنارے پر اس کا انتظار کر رہے تھے۔ دوسرا آدمی بے حد دکھی تھا۔ مزید ...

    مزید پڑھیے

    پناہ گاہ

    رات کو سویا تو میں اپنے کمرے میں تھا، اپنے پلنگ پر، لیکن صبح جب جاگا تو میں نے اپنے آپ کو اس اندھیرے کمرے میں پایا جسے میں پاکستان بنتے وقت اپنے ساتھ ہندوستان اٹھا لایا تھا۔ اس اندھیرے کمرے میں بچھے ہوئے پلنگ پر لیٹا ہوا میں دل ہی دل میں خدا کا شکر ادا کر رہا تھا کہ موت کی وادی سے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2