کس طرح پر ایسے بد خو سے صفائی کیجیے
کس طرح پر ایسے بد خو سے صفائی کیجیے جس کی طینت میں یہی ہو کج ادائی کیجیے جب مسیحا کی ہو مرضی کج ادائی کیجیے اس جگہ کیا درد دل کی پھر دوائی کیجیے اس سے کھنچ رہتا ہوں جب تب یہ کہے ہے مجھ سے دل عاشقی یا کیجیے یا میرزائی کیجیے گر یہ دل اپنا کہے میں اپنے ہووے ناصحا بیٹھ کر کنج قناعت ...