پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا
پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا ہمارے بعد یہ رنگ گلستاں کون دیکھے گا بجز میرے یہ دلچسپی کا ساماں کون دیکھے گا جلا کر دل کے داغوں کو چراغاں کون دیکھے گا کسے گلشن سے اتنا عشق ہے میری طرح گلچیں قفس میں رکھ کے تصویر گلستاں کون دیکھے گا اسے رنگیں اسے صد چاک ہونا چاہئے ...