Rahmat Ilahi Barq Aazmi

رحمت الٰہی برق اعظمی

رحمت الٰہی برق اعظمی کی غزل

    پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا

    پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا ہمارے بعد یہ رنگ گلستاں کون دیکھے گا بجز میرے یہ دلچسپی کا ساماں کون دیکھے گا جلا کر دل کے داغوں کو چراغاں کون دیکھے گا کسے گلشن سے اتنا عشق ہے میری طرح گلچیں قفس میں رکھ کے تصویر گلستاں کون دیکھے گا اسے رنگیں اسے صد چاک ہونا چاہئے ...

    مزید پڑھیے

    تلخئ غم کا جو ہے مکمل جواب لا

    تلخئ غم کا جو ہے مکمل جواب لا یعنی شراب لا مرے ساقی شراب لا مٹ جائیں جس سے گردش دوراں کی تلخیاں وہ جام خوش گوار ملا کر گلاب لا وہ مے کہ جس سے ہر غم و اندوہ و یاس کا ہو جائے حشر تک کے لیے سد باب لا پی کس قدر پیوں گا ابھی کس قدر نہ پوچھ دے پہلے اس کا بعد کو لینا حساب لا کالی گھٹا کی ...

    مزید پڑھیے

    بہت روشن ہم اپنا نیر تقدیر دیکھیں گے

    بہت روشن ہم اپنا نیر تقدیر دیکھیں گے جب آغوش تصور میں تری تصویر دیکھیں گے حریم دل کے گرداگرد وہ تنویر دیکھیں گے جلال مہر انور کو بھی بے توقیر دیکھیں گے نگاہ دل سے جس دن اسوۂ شبیر دیکھیں گے خلیل اللہ اپنے خواب کی تعبیر دیکھیں گے جنون عشق کے الزام میں اے خوش نوا قمری گلے میں تو ...

    مزید پڑھیے

    دل ان کی یاد سے جو بہلتا چلا گیا

    دل ان کی یاد سے جو بہلتا چلا گیا غم آپ اپنی آگ میں جلتا چلا گیا تو لا مکاں ہے تو مری منزل بھی بے نشاں تیرے لئے چلا تو میں چلتا چلا گیا کانٹے جہاں جہاں پہ ملے راہ عشق میں دامن بچا بچا کے نکلتا چلا گیا ناکامیوں سے کم نہ ہوا حوصلہ مرا ٹھوکر لگی تو اور سنبھلتا چلا گیا موجوں کے رخ کو ...

    مزید پڑھیے

    دل چھوڑ کے ہر راہ گزر ڈھونڈھ رہا ہوں

    دل چھوڑ کے ہر راہ گزر ڈھونڈھ رہا ہوں بیٹھے ہیں کہاں وہ میں کدھر ڈھونڈھ رہا ہوں وہ پیش نظر ہیں تو نظر کیوں نہیں آتے کیا میرا قصور اس میں اگر ڈھونڈھ رہا ہوں باریک نگاری کی تمنا تو ہے لیکن ملتا نہیں مضمون کمر ڈھونڈھ رہا ہوں پھونکوں‌ گا نشیمن کی طرح اپنے اسے بھی اس واسطے صیاد کا ...

    مزید پڑھیے

    کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی میں نے

    کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی میں نے ہر ایک سانس کو سمجھا ہے آخری میں نے سمجھ گیا وہیں راز وصال جب دیکھا حباب تیرا مآل شکستگی میں نے کرشمۂ مئے توحید اے تعال اللہ سرور ہے مرے ساقی کو اور پی میں نے لگا کے ان کی محبت میں جان کی بازی تمام دولت کونین جیت لی میں نے کسی کا راز سمجھتا ...

    مزید پڑھیے

    کیوں نہ ہم یاد کسی کو سحر و شام کریں

    کیوں نہ ہم یاد کسی کو سحر و شام کریں ہو نہ اتنا بھی محبت میں تو کیا کام کریں ہائے تربت پہ مری ناز سے کہنا ان کا آپ لیٹے ہوئے اب حشر تک آرام کریں اس زمانے میں ترے بادیہ پیما بھی عجب جم کے بیٹھیں جو کہیں مثل نگیں نام کریں کعبہ و دیر کا مٹ جائے جہاں سے جھگڑا جلوۂ حسن حقیقت وہ اگر عام ...

    مزید پڑھیے

    جس در پہ ترا نقش کف پا نہ رہے گا

    جس در پہ ترا نقش کف پا نہ رہے گا رندوں کے لئے قابل سجدا نہ رہے گا جاتا تو ہے اس جلوہ گہہ ناز میں اے دل کیا ہوگا اگر ضبط کا یارا نہ رہے گا پروانے کو پھونکا ہے تو اے شمع سمجھ لے تیرا بھی کلیجہ کبھی ٹھنڈا نہ رہے گا دیوانے کو زنجیر سے گہرا ہے تعلق کیوں اس کو تری زلف کا سودا نہ رہے ...

    مزید پڑھیے

    دب گئیں موجیں یکایک جوش میں آنے کے بعد

    دب گئیں موجیں یکایک جوش میں آنے کے بعد مٹ گئی طوفاں کی ہستی مجھ سے ٹکرانے کے بعد سختیاں میرے لیے آسانیاں بنتی گئیں شہسوار کربلا کی یاد آ جانے کے بعد دیکھ لی چشم جہاں نے قوت مظلومیت ڈھا گئے خود ظالموں کے گھر ستم ڈھانے کے بعد سعئ حق میں میرے ماتھے کا پسینہ دیکھ کر پانی پانی ہو ...

    مزید پڑھیے