آگ بھی دل میں لگی ہے اور اشک غم بھی ہے
آگ بھی دل میں لگی ہے اور اشک غم بھی ہے عشق کہتے ہیں جسے شعلہ بھی ہے شبنم بھی ہے وقت آخر چارہ گر جتنی خوشی ہے غم بھی ہے یار کی صورت بھی ہے آنکھوں میں میرا دم بھی ہے باعث تکلیف بھی ہے باعث آرام بھی یاد جاناں زخم بھی ہے زخم کا مرہم بھی ہے پھر خطا جنت میں ہوگی باوجود احتیاط صرف عادت ...