Poonam Yadav

پونم یادو

پونم یادو کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    درد کی اک کتاب ہے کوئی

    درد کی اک کتاب ہے کوئی زندگی اضطراب ہے کوئی تیرگی کی ادا بتاتی ہے داؤں پر ماہتاب ہے کوئی ہو گیا جس کو وہ ہوا تنہا عشق بھی اک عذاب ہے کوئی تیری جانب ہی کھینچ لاتی ہے یاد جیسے سراب ہے کوئی اس کا خاموش دیکھنا بھر ہی اک مکمل جواب ہے کوئی جی رہا ہے مگر نہیں جیتا یوں بھی خانہ خراب ...

    مزید پڑھیے

    کیا تجھ پر بھی بے چینی سی طاری ہے

    کیا تجھ پر بھی بے چینی سی طاری ہے مجھ پر تو یہ ہجر بہت ہی بھاری ہے بھاگو بھاگو دنیا کے پیچھے بھاگو مجھ کو مجھ میں رہنے کی بیماری ہے بے ادبی کی بات ادب سے کرتے ہیں کم ظرفوں میں کس حد تک مکاری ہے جس شہرت پر تم اتنا اتراتے ہو میں نے اس کو ہر دم ٹھوکر ماری ہے تیرا غم ہے جو لکھواتا ...

    مزید پڑھیے

    باقی سب کچھ دنیا میں بے معنی ہے

    باقی سب کچھ دنیا میں بے معنی ہے میری نظر میں اک تو ہی لا ثانی ہے روز بدل کر چہرے کیوں دکھلاتا ہے تیری ہر صورت جانی پہچانی ہے ساتھ رہے جیوں کوئی کنارے ندیا کے قسمت کی بھی دیکھو کیا من مانی ہے درد کا موسم پھر سے لوٹا ہے شاید آنکھوں کے دریا پر خوب روانی ہے غم آنسو تنہائی شکوہ بے ...

    مزید پڑھیے

    سفینہ ڈگمگانے لگ گیا ہے

    سفینہ ڈگمگانے لگ گیا ہے کوئی رستہ دکھانے لگ گیا ہے مراسم ختم ہوتا ہی سمجھئے وہ کچھ نزدیک آنے لگ گیا ہے تیرے غم نے بڑی چارہ گری کی ہمارا غم ٹھکانے لگ گیا ہے لہر دہلیز پر آئی ہے جب سے سمندر خوف کھانے لگ گیا ہے بہت دن ہو گئے بچھڑے ہوئے اب مجھے وو یاد آنے لگ گیا ہے سفر تاریکیوں کا ...

    مزید پڑھیے

    کوئی بھی ارمان نہیں ہے

    کوئی بھی ارمان نہیں ہے یوں جینا آسان نہیں ہے آہیں اندر گھٹ جاتی ہیں دل میں روشن دان نہیں ہیں چھوڑو بھی اب ان قصوں کو ان قصوں میں جان نہیں ہے بات چھپانا سیکھو صاحب کس گھر میں طوفان نہیں ہے اب بھی تیرا حصہ ہوں میں بس تجھ کو ہی دھیان نہیں ہے جب تب خواہش اگ آتی ہیں دل ہے ریگستان ...

    مزید پڑھیے

تمام