Noon Meem Rashid

ن م راشد

جدید اردو شاعری کے بنیاد سازوں میں شامل

One of the founding-fathers of modern Urdu poetry.

ن م راشد کی نظم

    زندگی سے ڈرتے ہو

    زندگی سے ڈرتے ہو؟ !زندگی تو تم بھی ہو زندگی تو ہم بھی ہیں! زندگی سے ڈرتے ہو؟ آدمی سے ڈرتے ہو؟ آدمی تو تم بھی ہو آدمی تو ہم بھی ہیں آدمی زباں بھی ہے آدمی بیاں بھی ہے اس سے تم نہیں ڈرتے! حرف اور معنی کے رشتہ ہائے آہن سے آدمی ہے وابستہ آدمی کے دامن سے زندگی ہے وابستہ اس سے تم نہیں ...

    مزید پڑھیے

    وزیرے چنیں

    تو جب سات سو آٹھویں رات آئی تو کہنے لگی شہرزاد: اے جواں بخت شیراز میں ایک رہتا تھا نائی؛ وہ نائی تو تھا ہی مگر اس کو بخشا تھا قدرت نے اک اور نادر گراں تر ہنر بھی کہ جب بھی کسی مرد دانا کا ذہن رسا زنگ آلودہ ہونے کو آتا تو نائی کو جا کر دکھاتا کہ نائی دماغوں کا مشہور ماہر تھا وہ کاسۂ ...

    مزید پڑھیے

    میرے بھی ہیں کچھ خواب

    اے عشق ازل گیر و ابد تاب میرے بھی ہیں کچھ خواب میرے بھی ہیں کچھ خواب اس دور سے اس دور کے سوکھے ہوئے دریاؤں سے پھیلے ہوئے صحراؤں سے اور شہروں کے ویرانوں سے ویرانہ گروں سے میں حزیں اور اداس! اے عشق ازل گیر و ابد تاب میرے بھی ہیں کچھ خواب! اے عشق ازل گیر و ابد تاب میرے بھی ہیں کچھ ...

    مزید پڑھیے

    آگ کے پاس

    پیر واماندہ کوئی کوٹ پہ محنت کی سیاہی کے نشاں نوجواں بیٹے کی گردن کی چمک دیکھتا ہوں اک رقابت کی سیہ لہر بہت تیز مرے سینۂ سوزاں سے گزر جاتی ہے جس طرح طاق پہ رکھے ہوئے گل داں کی مس و سیم کے کاسوں کی چمک اور گلو الجھے ہوئے تاروں سے بھر جاتا ہے کوئلے آگ میں جلتے ہوئے کن یادوں کی کس رات ...

    مزید پڑھیے

    دریچے کے قریب

    جاگ اے شمع شبستان وصال محفل خواب کے اس فرش طرب ناک سے جاگ لذت شب سے ترا جسم ابھی چور سہی آ مری جان مرے پاس دریچے کے قریب دیکھ کس پیار سے انوار سحر چومتے ہیں مسجد شہر کے میناروں کو جن کی رفعت سے مجھے اپنی برسوں کی تمنا کا خیال آتا ہے سیم گوں ہاتھوں سے اے جان ذرا کھول مے رنگ جنوں خیز ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 5