نیاز حیدر کی غزل

    دھوپ ایسی تیز دھوپ گرم ہے فضا بہت

    دھوپ ایسی تیز دھوپ گرم ہے فضا بہت ملیں گے چھاؤں ڈھونڈتے برہنہ پا خدا بہت یہ راہ بے کنار بے پناہ خضر کی فغاں بہت ملی تھی زندگی مگر ملی ذرا بہت خزاں نصیب دور میں بہار کی تسلیاں مگر وہ دل جسے ہے خار و خس کا آسرا بہت انہیں خبر کرو کہ شام ہجر آ رہی ہے پھر جنہیں وفائے عہد پر غرور و ناز ...

    مزید پڑھیے

    لب گل کی ہنسی دے گی نہ تم کو روشنی اپنی

    لب گل کی ہنسی دے گی نہ تم کو روشنی اپنی ذرا شبنم کے اشکوں میں بھی دیکھوں زندگی اپنی ہمیں کیا غم کہ ہم اک زمزمہ پرداز گلشن تھے بہاروں کو ہوئی محسوس گلشن میں کمی اپنی مجھے محفل کی نظروں سے نظر آتا ہے محفل میں گوارا خاطر رنگیں کو ہے سادہ دلی اپنی مرے دل کی طرف اک بار بھیجی تھی کرن ...

    مزید پڑھیے

    وہ نگاہ چشم طلسم گر مجھے دیکھتے ہی لجا گئی

    وہ نگاہ چشم طلسم گر مجھے دیکھتے ہی لجا گئی وہ ادا جو سحر تمام سے بھی سوا کرشمہ دکھا گئی یہی جام پرتو رخ ترا یہی تیری زلف کو آئینہ مہ و ابرو مئے کی حسیں فضا اسے روکنا یہ فضا گئی وہ مثال برق نمود گم گشتگی تبسم بے اماں شفق آفریں سی وہ موج لب دل و جاں میں آگ لگا گئی وہ سیاہ رنگ شمیم ...

    مزید پڑھیے

    ویرانے باغ باغ ہیں میری نگاہ سے

    ویرانے باغ باغ ہیں میری نگاہ سے ذرات شب چراغ ہیں میری نگاہ سے میری نظر شعاع جگر سوز و جاں گداز روشن دلوں کے داغ ہیں میری نگاہ سے ہے کس قدر حسین یہ تصویر کائنات خوش رنگ باغ و راغ ہیں میری نگاہ سے ساقی کی چشم مست پہ الزام آ نہ جائے لبریز سب ایاغ ہیں میری نگاہ سے وہ بے نیاز درد و ...

    مزید پڑھیے

    دل کے ویرانے کو محفل کی طرف لے چلئے

    دل کے ویرانے کو محفل کی طرف لے چلئے کیوں سمندر کو نہ ساحل کی طرف لے چلئے آشنا راز حقیقت سے تبھی ہوں گے ہم ہر حقیقت کو جو باطل کی طرف لے چلئے اس کی تلوار کی تعریف سنوں میں کب تک پہلے مجھ کو مرے قاتل کی طرف لے چلئے موت منزل ہے مسیحا کی تو پھر کیا کہنا زندگی کو اسی محفل کی طرف لے ...

    مزید پڑھیے

    ہم نغمہ سرائی کیسے کریں بیداد گروں کی محفل میں

    ہم نغمہ سرائی کیسے کریں بیداد گروں کی محفل میں آنکھوں سے لہو کا راگ بہے تو جذب ہو کس پتھر دل میں گلشن پہ لپکتے کوندے کو بلبل کی صدا سے خوش کرنا گلشن کے محافظ کی ہے خوشی شاید بربادئ کامل میں تم وضع محبت کیا جانو تم کو وہ جنوں کیوں حاصل ہو مشکل ہے بہت ہی شرط وفا ناحق نہ پڑو اس مشکل ...

    مزید پڑھیے