تاروں سے
ننھے ننھے پیارے پیارے چم چم ٹم ٹم نیارے نیارے ہلکے پھلکے نور کے دھارے نیل گگن کے راج دلارے جگ مگ جگ مگ جگ مگ تارے آ جاؤ تم گھر جو ہمارے تم ہو ہمارے ہم ہوں تمہارے آؤ آؤ چھت پر آؤ آ نہ سکو تو ہاتھ بڑھاؤ دودھ ملیدہ کھاؤ کھلاؤ دن میں کہاں چھپتے ہو بتاؤ جگ مگ جگ مگ جگ مگ تارے آ جاؤ تم گھر ...