لہو میں سادھ ست کو بھر رہا ہوں
لہو میں سادھ ست کو بھر رہا ہوں کوئی حجرہ چراغاں کر رہا ہوں جھٹک کر دل سے سارے لوبھ لالچ یہاں بن باس میں بہتر رہا ہوں عذاب آخرت کی بات آگے عتاب زندگی سے ڈر رہا ہوں مری پہچان میرا گیان ہجرت سدا اوسان میں بے گھر رہا ہوں کوئی دیکھے نہ آ کر داغ حسرت بدن پر اوڑھ کر چادر رہا ہوں ملوث ...