اس شہر بے نیاز کے لوگوں کی خو نہ پوچھ
اس شہر بے نیاز کے لوگوں کی خو نہ پوچھ کس کس ادا سے کرتے ہیں دل کا لہو نہ پوچھ اہل وفا کی کرتے ہیں کیا کیا یہ خاطریں خود مل کے ان کو دیکھ کبھی مجھ سے تو نہ پوچھ لگتی ہیں ہر گلی میں محبت کی بولیاں بکتی یہاں ہے جنس وفا کو بہ کو نہ پوچھ اک آن میں ہی دل کا جزیرہ جھلس گیا شہر بدن میں ایسی ...