Naseem Ajmal

نسیم اجمل

نسیم اجمل کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    چاند تاروں کو ضیا دیتا ہے

    چاند تاروں کو ضیا دیتا ہے مجھ کو مجھ سے وہ ملا دیتا ہے یوں بھی ہوتا ہے کبھی رات گئے یک بیک مجھ کو جگا دیتا ہے آنکھ کھولوں تو وہ ہنستا ہے بہت خواب دیکھوں تو ڈرا دیتا ہے چھپتا پھرتا ہے نگاہوں سے میری درد بھی کتنا بڑا دیتا ہے اس سے پوچھوں جو کبھی اس کا پتا اپنی آواز سنا دیتا ...

    مزید پڑھیے

    نہ کوئی شام تھی اس دن کی نہ سویرا تھا

    نہ کوئی شام تھی اس دن کی نہ سویرا تھا نہ کوئی عکس تھا اس میں نہ کوئی چہرہ تھا شب خیال میں کچھ تیرتی سی کرنیں تھی فراز فکر کے اوپر چراغ میرا تھا ستارے دیکھ کے اس کو چراغ پا تھے بہت وہ چاند اپنی حویلی سے آج نکلا تھا ہوا کی زد میں تھے جتنے بھی دیپ تھے اس کے سلگ رہا تھا جو دل میں چراغ ...

    مزید پڑھیے

    فیض کیا آسمان سے نکلا

    فیض کیا آسمان سے نکلا جو بھی نکلا گمان سے نکلا چھپ کے مجھ سے اتر گیا مجھ میں پھر بڑی آن بان سے نکلا کبھی نکلا وہ خانۂ دل سے اور کبھی داستان سے نکلا چپ جو ٹوٹی تو اس طرح ٹوٹی جیسے شعلہ زبان سے نکلا آسماں سر پہ اور زمیں نیچے سب یہ اپنے گمان سے نکلا کتنا ڈھونڈا مگر مرا سایہ یاد کے ...

    مزید پڑھیے

    کبھی صنم تو کبھی وہ خدا تھا آنکھوں میں

    کبھی صنم تو کبھی وہ خدا تھا آنکھوں میں کھلی جو آنکھ تو منظر جدا تھا آنکھوں میں بکھر رہے تھے زمان و مکاں میں سر کتنے کہ پچھلی رات عجب رن پڑا تھا آنکھوں میں اسی سے آئی تھی کون و مکاں کی آوازیں وہ ایک در جو سحر تک کھلا تھا آنکھوں میں گزر گیا وہ مرے دل سے سر جھکائے ہوئے پھر اس کے بعد ...

    مزید پڑھیے

    کہاں کہاں تجھے ڈھونڈوں کہاں دہائی دوں

    کہاں کہاں تجھے ڈھونڈوں کہاں دہائی دوں کسی کا جرم ہو اپنی تو میں صفائی دوں یہ کشت و خون کا منظر نفس نفس لیکن اسیر جاں کو بھلا کس طرح رہائی دوں میں اک صدا ہوں تو تڑپوں تری زبان کے بیچ ہوں اک خیال تو پرواز میں دکھائی دوں کبھی تو پھیلوں ان آنکھوں میں داستاں بن کر کہاں تلک لب خاموش ...

    مزید پڑھیے

تمام