Nadeem ahmad

ندیم احمد

تنقید نگار اور شاعر

Critic & Poet

ندیم احمد کے تمام مواد

1 مضمون (Articles)

    ترقی پسند تحریک بمقابلہ محمد حسن عسکری

    ترقی پسند تحریک بعض معنوں میں ہمارے یہاں سب سے زیادہ موضوع بحث رہنے والی تحریک تھی۔ اس تحریک کی حمایت اور رد میں جو چیزیں لکھی گئیں وہ ادب اور آرٹ کی تاریخ کا دلچسپ واقعہ ہے۔ معاشیاتی مابعد الطبیعیات پر استوار ترقی پسند نظریۂ ادب نے خود کو متنازع فیہ بنائے رکھنے کا اچھا خاصا ...

    مزید پڑھیے

8 غزل (Ghazal)

    خاک اطراف میں اڑتی ہے بہت پانی دے

    خاک اطراف میں اڑتی ہے بہت پانی دے اس مسافت کو بھی ایک خطۂ بارانی دے کچھ دنوں دشت بھی آباد ہوا چاہتا ہے کچھ دنوں کے لیے اب شہر کو ویرانی دے یا مجھے مملکت عشق کی شاہی سے نواز یا مجھے پھر سے وہی بے سر و سامانی دے میری دانائی نے رکھا نہ کہیں کا مجھ کو میرے مولا تو مجھے پھر وہی ...

    مزید پڑھیے

    منہ اندھیرے ہی کوئی گھر سے نکلتا ہوا تھا

    منہ اندھیرے ہی کوئی گھر سے نکلتا ہوا تھا ایک منظر تھا کہ منظر سے نکلتا ہوا تھا ایک خلقت کہ نہ ہونے میں پھنسی جاتی تھی اور میں ہونے کے چکر سے نکلتا ہوا تھا کچھ تو وہ خود ہی چلا آیا تھا باہر باہر اور کچھ میں بھی اب اندر سے نکلتا ہوا تھا خوب روشن سی کوئی چیز مرے سامنے تھی اور دھواں ...

    مزید پڑھیے

    مری نظر کو در و بام پر لگایا ہوا ہے

    مری نظر کو در و بام پر لگایا ہوا ہے چلو کسی نے مجھے کام پر لگایا ہوا ہے وہ اور ہوں گے جو صحرا میں پا بہ جولاں ہیں مجھے تو شہر نے احکام پر لگایا ہوا ہے اگر وہ آیا تو اس بار صبح مانوں گا بہت دنوں سے مجھے شام پر لگایا ہوا ہے کبھی تو لگتا ہے یہ عذر لنگ ہے ورنہ مجھے تو کفر نے اسلام پر ...

    مزید پڑھیے

    پانے کی طرح کا نہ تو کھونے کی طرح کا

    پانے کی طرح کا نہ تو کھونے کی طرح کا ہونا بھی یہاں پر ہے نہ ہونے کی طرح کا معلوم نہیں نیند کسے کہتے ہیں لیکن کرتا تو ہوں اک کام میں سونے کی طرح کا ہنسنے کی طرح کا کوئی موسم مرے باہر منظر مرے اندر کوئی رونے کی طرح کا ایسی کوئی حالت ہے کہ مدت سے بدن کو اک مرحلہ درپیش ہے ڈھونے کی طرح ...

    مزید پڑھیے

    ایک تو کاوش جگر بھی کروں

    ایک تو کاوش جگر بھی کروں اور پھر منت ثمر بھی کروں عشق میں خیر تھا جنوں لازم اب کوئی دوسرا ہنر بھی کروں سوچتا ہوں ترے تعاقب میں خود کو رسوائے بال و پر بھی کروں پہلے بن مانگے زندگی دے دی اور پھر شرط ہے بسر بھی کروں شعر لکھوں بھی اور لوگوں میں شاعری اپنی مشتہر بھی کروں لفظ و ...

    مزید پڑھیے

تمام