Muzaffar Ali Syed

مظفر علی سید

اردو کے معروف نقاد، محقق اور مترجم

مظفر علی سید کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    قطرے میں بھی چھپے ہیں بھنور رقص کیجیے

    قطرے میں بھی چھپے ہیں بھنور رقص کیجیے قید صدف میں مثل گہر رقص کیجیے کیجے فسردگیٔ طبیعت کا کچھ علاج اس خاکداں میں مثل شرر رقص کیجیے اک نوجواں نے آج بزرگوں سے کہہ دیا ہوتی نہیں جو عمر بسر رقص کیجیے سوجے ہیں پاؤں آنکھ سے ہی تال دیجئے الجھا ہوا ہے تار نظر رقص کیجیے گردش میں اک ...

    مزید پڑھیے

    کیا غم جو فلک سے کوئی اترا نہ سر خاک

    کیا غم جو فلک سے کوئی اترا نہ سر خاک جز خاک نہیں کوئی یہاں چارہ گر خاک ملتی ہے شرابوں کی جگہ گرد بیاباں مے خانے کو جاتے ہیں تو کھلتا ہے در‌ خاک صحرا کو گلستان بڑے شوق سے کہہ لو یعنی شجر خاک سے توڑو ثمر خاک درمان‌ محبت ہے نشان کف پا بھی آنکھوں سے لگا کر کبھی دیکھو اثر‌ خاک آغوش ...

    مزید پڑھیے

    کام کوئی تو کبھی وقت سے آگے کر جا

    کام کوئی تو کبھی وقت سے آگے کر جا اے دل زندہ مرے مرنے سے پہلے مر جا ساغر چشم کو زہراب سے خالی کر دے اور جو بھرتا ہے تو پیمانۂ ہستی بھر جا تشنگی کم ہو مگر دور نہ ہونے پائے اپنے پیاسے کو نہ سیراب محبت کر جا خاک سے تا بہ فلک خواب کا پھیلا دامن کوئی کوشش نہ کہیں اور تمنا ہر جا تو ...

    مزید پڑھیے

    کون کہتا ہے مصیبت پر کبھی ماتم نہ کر

    کون کہتا ہے مصیبت پر کبھی ماتم نہ کر موت ہے اک پل کی ساری زندگی ماتم نہ کر غم نہ کر ان کے دریچوں پر چراغاں ہو گیا چلتی پھرتی ہے سدا سے روشنی ماتم نہ کر کربلا سے لے کے ریگستان سینائی تلک مٹ نہیں سکتی ہماری تشنگی ماتم نہ کر پھر سے مومن آتش نمرود میں ڈالے گئے ہے یہی سنت خلیل اللہ کی ...

    مزید پڑھیے

    سیدؔ تمہارے غم کی کسی کو خبر نہیں

    سیدؔ تمہارے غم کی کسی کو خبر نہیں ہو بھی خبر کسی کو تو سمجھو خبر نہیں موجود ہو تو کس لیے مفقود ہو گئے کن جنگلوں میں جا کے بسے ہو خبر نہیں اتنی خبر ہے پھول سے خوشبو جدا ہوئی اس کو کہیں سے ڈھونڈھ کے لاؤ خبر نہیں دل میں ابل رہے ہیں وہ طوفاں کہ الاماں چہرے پہ وہ سکون ہے مانو خبر ...

    مزید پڑھیے

تمام