اسے دیکھا تو ہر بے چہرگی کاسہ اٹھا لائی
اسے دیکھا تو ہر بے چہرگی کاسہ اٹھا لائی تمنا اپنے خالی ہاتھ میں دنیا اٹھا لائی مجھے تو اپنی ساری کھیتیاں سیراب کرنی تھیں مگر وہ موج اپنے ساتھ اک صحرا اٹھا لائی رفاقت کو مری تنہائی بھولی بسری یادوں سے کوئی سایہ اٹھا لائی کوئی چہرہ اٹھا لائی انہیں خوشبو کی چاہت میں بہت نرمی سے ...