Munshi Amirullah Tasleem

منشی امیر اللہ تسلیم

مابعد کلاسکی شاعر،اپنے ضرب المثل اشعار کے لیے مشہور

Renowned later classical poet of Lucknow who had also written many oft quoted shers

منشی امیر اللہ تسلیم کے تمام مواد

16 غزل (Ghazal)

    وصل میں بگڑے بنے یار کے اکثر گیسو

    وصل میں بگڑے بنے یار کے اکثر گیسو الجھے سلجھے مری تقدیر سے شب بھر گیسو میں نہ مانوں گا یہ ظلمت اسے کس دن ہو نصیب ہو گئے ہوں گے شریک شب محشر گیسو کہنے سننے سے اگر وصل ہوا بھی تو کیا ضد سے بیٹھے وہ بنایا کیے شب بھر گیسو چاہتے ہیں کہ پریشاں پس مردن بھی رہوں کھول دیتے ہیں مری گور پر ...

    مزید پڑھیے

    شمیم یار نہ جب تک چمن میں چھو آئے

    شمیم یار نہ جب تک چمن میں چھو آئے نہ رنگ آئے کسی پھول میں نہ بو آئے مزہ تو جب ہے شہادت کا میں ادھر سے بڑھوں ادھر سے تیغ جفا کھنچ کے تا گلو آئے دماغ دے جو خدا گلشن محبت میں ہر ایک گل سے ترے پیرہن کی بو آئے زباں دراز سناں زخم میں دریدہ دہن کہیں نہ دونوں میں رنجش کی گفتگو ...

    مزید پڑھیے

    چارہ ساز زخم دل وقت رفو رونے لگا

    چارہ ساز زخم دل وقت رفو رونے لگا جی بھر آیا دیدۂ سوزن لہو رونے لگا بس کہ تھی رونے کی عادت وصل میں بھی یار سے کہہ کے اپنا آپ حال آرزو رونے لگا خندۂ زخم جگر نے دل دکھایا اور بھی جس گھڑی ٹوٹا کوئی تار رفو رونے لگا صدمۂ بے رحمی ساقی نہ اٹھا بزم میں جی بھر آیا دیکھ کر خالی سبو رونے ...

    مزید پڑھیے

    کرو نہ دیر جہاں میں جہاں سے آگے چلو

    کرو نہ دیر جہاں میں جہاں سے آگے چلو یہاں گمان خطر ہے قدم بڑھائے چلو یہاں فریب نشیب و فراز اکثر ہے خدا کے واسطے اتنا نہ منہ اٹھائے چلو شکستہ پا ہوں کہیں ساتھ سے نہ رہ جاؤں مجھے بھی ہاتھ ذرا دوستو لگائے چلو ابھی تو حسن عمل کا زمانہ باقی ہے وہاں کی بگڑی ہوئی کچھ یہیں بنائے ...

    مزید پڑھیے

    بڑھ گئی مے پینے سے دل کی تمنا اور بھی

    بڑھ گئی مے پینے سے دل کی تمنا اور بھی صدقہ اپنا ساقیا یک جام صہبا اور بھی ایک تو میں آپ ناصح ہوں پریشاں خستہ جاں دل دکھا دیتی ہے تیری پند بے جا اور بھی داستان شوق دل ایسی نہیں تھی مختصر جی لگا کر تم اگر سنتے میں کہتا اور بھی کچھ تو پہلے سے دل بے تاب تھا وحشی مزاج بے ترے دن رات ...

    مزید پڑھیے

تمام