Munawwar Rana

منور رانا

معروف شاعر، مشاعروں میں بے انتہا مقبول

Popular poet having dominating presence in mushairas.

منور رانا کے تمام مواد

43 غزل (Ghazal)

    ساری دولت ترے قدموں میں پڑی لگتی ہے

    ساری دولت ترے قدموں میں پڑی لگتی ہے تو جہاں ہوتا ہے قسمت بھی گڑی لگتی ہے ایسے رویا تھا بچھڑتے ہوئے وہ شخص کبھی جیسے ساون کے مہینے میں جھڑی لگتی ہے ہم بھی اپنے کو بدل ڈالیں گے رفتہ رفتہ ابھی دنیا ہمیں جنت سے بڑی لگتی ہے خوش نما لگتے ہیں دل پر ترے زخموں کے نشاں بیچ دیوار میں جس ...

    مزید پڑھیے

    صحرا پسند ہو کے سمٹنے لگا ہوں میں

    صحرا پسند ہو کے سمٹنے لگا ہوں میں اندر سے لگ رہا ہے کہ بٹنے لگا ہوں میں کیا پھر کسی سفر پہ نکلنا ہے اب مجھے دیوار و در سے کیوں یہ لپٹنے لگا ہوں میں آتے ہیں جیسے جیسے بچھڑنے کے دن قریب لگتا ہے جیسے ریل سے کٹنے لگا ہوں میں کیا مجھ میں احتجاج کی طاقت نہیں رہی پیچھے کی سمت کس لیے ...

    مزید پڑھیے

    خود اپنے ہی ہاتھوں کا لکھا کاٹ رہا ہوں

    خود اپنے ہی ہاتھوں کا لکھا کاٹ رہا ہوں لے دیکھ لے دنیا میں پتا کاٹ رہا ہوں یہ بات مجھے دیر سے معلوم ہوئی ہے زنداں ہے یہ دنیا میں سزا کاٹ رہا ہوں دنیا مرے سجدے کو عبادت نہ سمجھنا پیشانی پہ قسمت کا لکھا کاٹ رہا ہوں اب آپ کی مرضی ہے اسے جو بھی سمجھئے لیکن میں اشارے سے ہوا کاٹ رہا ...

    مزید پڑھیے

    یہ درویشوں کی بستی ہے یہاں ایسا نہیں ہوگا

    یہ درویشوں کی بستی ہے یہاں ایسا نہیں ہوگا لباس زندگی پھٹ جائے گا میلا نہیں ہوگا شیئر بازار میں قیمت اچھلتی گرتی رہتی ہے مگر یہ خون مفلس ہے کبھی مہنگا نہیں ہوگا ترے احساس کی اینٹیں لگی ہیں اس عمارت میں ہمارا گھر ترے گھر سے کبھی اونچا نہیں ہوگا ہماری دوستی کے بیچ خود غرضی بھی ...

    مزید پڑھیے

    انا ہوس کی دکانوں میں آ کے بیٹھ گئی

    انا ہوس کی دکانوں میں آ کے بیٹھ گئی عجیب مینا ہے شکروں میں آ کے بیٹھ گئی جگا رہا ہے زمانہ مگر نہیں کھلتیں کہاں کی نیند ان آنکھوں میں آ کے بیٹھ گئی وہ فاختہ جو مجھے دیکھتے ہی اڑتی تھی بڑے سلیقے سے بچوں میں آ کے بیٹھ گئی تمام تلخیاں ساغر میں رقص کرنے لگیں تمام گرد کتابوں میں آ کے ...

    مزید پڑھیے

تمام

9 نظم (Nazm)

    سفید سچ

    اس کی انگلیاں ہمیشہ سچ بولتی ہیں بڑا یقین تھا اسے اپنی انگلیوں پر ان کے سچے ہونے پر بھی بڑا ناز تھا وہ ہمیشہ اپنی انگلیوں کو باتوں باتوں میں چوم لیتی تھی ایک دن نادانی میں اس نے اپنی انگلیاں میرے ہونٹوں پر رکھ دیں اس دن سے اس کی انگلیاں سچ نہیں بولتیں صرف جھوٹ بولتی ہیں

    مزید پڑھیے

    خود کلامی

    کیا ضروری ہے کہ ہم فون پہ باتیں بھی کریں کیا ضروری ہے کہ ہر لفظ مہکنے بھی لگے کیا ضروری ہے کہ ہر زخم سے خوشبو آئے کیا ضروری ہے وفادار رہیں ہم دونوں کیا ضروری ہے دوا ساری اثر کر جائے کیا ضروری ہے کہ ہر خواب ہم اچھا دیکھیں کیا ضروری ہے کہ جو چاہیں وہی ہو جائے کیا ضروری ہے کہ موسم ہو ...

    مزید پڑھیے

    بھکاری

    اس کی بنائی ہوئی ہر تصویر اخباروں کی خبر بن جاتی ہے اس کی ہر پینٹنگ کو انعامات للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں اس کے برش سے رنگوں کا رنگ کھل جاتا ہے وہ قدرت کے ہر نظارے کو اپنے رنگ اور برش سے قید کر لیتا ہے لیکن اس کی بیوی کی کوکھ میں کوئی تصویر نہیں ہوتی اس کے برش سے آنگن کی ...

    مزید پڑھیے

    اکتائے ہوئے بدن

    عمر کی ڈھلتی ہوئی دوپہر میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کا احساس بھی آدمی کو تازہ دم کر دیتا ہے اور اگر سچ مچ خنک ہوائیں تھکن نصیب جسم سے کھیلنے لگیں تو شب کی تاریکی خضاب جیسی دکھائی دیتی ہے آس پاس گردش کرتا ہوا سناٹا آرزوؤں کی گہما گہمی سے گونجنے لگتا ہے خواب تعبیروں کی تلاش میں بھٹکنے ...

    مزید پڑھیے

    اڑے کبوتر اڑے خیال

    اک بوسیدہ مسجد میں دیواروں محرابوں پر اور کبھی چھت کی جانب میری آنکھیں گھوم رہی ہیں جانے کس کو ڈھونڈ رہی ہیں میری آنکھیں رک جاتی ہیں لوہے کے اس خالی ہک پر جو خالی خالی نظروں سے ہر اک چہرہ دیکھ رہا ہے اک ایسے انسان کا شاید جو اک پنکھا لے آئے گا لائے گا اور دور کرے گا مسجد کی بے ...

    مزید پڑھیے

تمام