انگڑائی
’’آپا، گلنال آپا! وہ دیکھو مجھ فنا۔۔۔‘‘ جاوید ننھے ننھے ہاتھوں سے میری ساری کھینچ رہاتھا۔ ’’ارے ہٹ بھی۔ جب دیکھو آپا آپا۔۔۔ دیکھ تو میری ساری کاناس کیے دے رہاہے۔ سفید ساری کل ہی تو پہنی تھی۔ اور یہ دھول میں اٹے ہوئے ہاتھ! مٹی سے کھیل رہا تھا کیا بدتمیز!‘‘ میں نے غصہ سے اس کے ...