Mumtaz Sheerin

ممتاز شیریں

ممتاز ترین خاتون تنقید نگار اور افسانہ نویس۔ منٹو پر اپنی تنقیدی کتاب ’منٹو نوری نہ ناری‘ کے لیے معروف۔

One of the most prominent female critics and story writers; known for her book "Manto Noori Na Naari".

ممتاز شیریں کے تمام مواد

6 افسانہ (Story)

    انگڑائی

    ’’آپا، گلنال آپا! وہ دیکھو مجھ فنا۔۔۔‘‘ جاوید ننھے ننھے ہاتھوں سے میری ساری کھینچ رہاتھا۔ ’’ارے ہٹ بھی۔ جب دیکھو آپا آپا۔۔۔ دیکھ تو میری ساری کاناس کیے دے رہاہے۔ سفید ساری کل ہی تو پہنی تھی۔ اور یہ دھول میں اٹے ہوئے ہاتھ! مٹی سے کھیل رہا تھا کیا بدتمیز!‘‘ میں نے غصہ سے اس کے ...

    مزید پڑھیے

    آئینہ

    میں ایک بڑے آئینہ کے سامنے کھڑی بالوں میں کنگھی کر رہی تھی۔ میری توجہ بال بنانے پر نہ تھی۔ یونہی کنگھی کیے جارہی تھی۔ دراصل میں اپنے چہرہ پر طرح طرح کے جذبات کے اظہار کا مطالعہ کر رہی تھی۔ اور کیا کہنے بڑا ہی مزہ آرہا تھا۔۔۔ بال بنانے میں ضرورت سے زیادہ دیر لگ رہی تھی۔ امی کہیں ...

    مزید پڑھیے

    کفارہ

    ایک کاغذ بالکل سادہ اور سپید میرے آگے بڑھایا گیا۔ میری کور ہوتی ہوئی آنکھیں جو تاریک خلا میں بھٹک بھٹک کر تھک رہی تھیں اس مکمل سپیدی پر جم کر رہ گئیں۔ اچانک میری نظرکے آگے اس سپیدی پر کالا رنگ انڈیل دیا گیا۔ گہرا قطرہ بہ قطرہ گرتا اور پھیلتا ہوا۔ پھر یہ کالا رنگ خشک ہو کر سفید ...

    مزید پڑھیے

    گھنیری بدلیوں میں

    وہ بچے گود میں لیے بیٹھی تھی۔ اس کے چہرہ پر ایک ملکوتی حسن جھلک رہا تھا۔ وہ مخصوص حسن جو صرف مامتا ہی سے پیدا ہوتا ہے۔ کچھ اداس سی بچے پر جھکی ہوئی، وہ میڈونا نظر آرہی تھی۔ مقدس مریم کی اس تصویر کی مانند جس میں وہ یسوع مسیح کو گود میں اٹھائے مامتا بھری نظروں سے انہیں دیکھ رہی ہوتی ...

    مزید پڑھیے

    اپنی نگریا

    شاہد نے قفل کھولا اور وہ دونوں آفس روم میں داخل ہوئے۔ ایک چھوٹی سی ایڈیٹر کی آفس، ایڈیٹر! فیروزی دھاری دارشرٹ اور سرمئی اُونی پتلون پہنے وہ کتنا سجیلا لگ رہا تھا۔ دفتر گھر پر ہی تھا۔ لیکن آفس روم میں جانے سے پہلے وہ ہمیشہ ڈریس کرلیا کرتا تھا۔ ’’کیا ہوا اگر دفتر گھر ہی پر ہے۔ میں ...

    مزید پڑھیے

تمام