Mumtaz Athar

ممتاز اطہر

ممتاز اطہر کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    مجھے شکل دے کے تمام کر کف کوزہ گر

    مجھے شکل دے کے تمام کر کف کوزہ گر کبھی کو بہ کو مجھے عام کر کف کوزہ گر کسی صبح مجھ کو وجود دے مرے روبرو کسی شام مجھ سے کلام کر کف کوزہ گر مجھے آنچ دے کسی دوپہر کے فراغ میں کسی رات مجھ میں قیام کر کف کوزہ گر مجھے چھو کے لمس شناس کر کسی سہ پہر مری روح تک میں خرام کر کف کوزہ گر کبھی ...

    مزید پڑھیے

    کہیں بھی شہر میں کنج اماں نہیں ملتا

    کہیں بھی شہر میں کنج اماں نہیں ملتا کہ آج رابطۂ جسم و جاں نہیں ملتا یہ سوچتا ہوں کہاں سے ہو ابتدا، آخر کہ حرف کوئی پس داستاں نہیں ملتا سمے کی لہر میں غرقاب ہو رہا ہوں میں کہیں پہ ناؤ کہیں بادباں نہیں ملتا تمام عمر کی لا حاصلی عذاب ہوئی وہ مل گیا ہے تو اپنا نشاں نہیں ملتا بتا ...

    مزید پڑھیے

    تم سے جب بچھڑے تو کتنے رابطے رکھے گئے

    تم سے جب بچھڑے تو کتنے رابطے رکھے گئے آہٹوں پر کان پلکوں پر دیئے رکھے گئے کشتیٔ جاں درد کی لہروں میں سرگرداں رہی دھڑکنوں کے ساتھ ان مٹ وسوسے رکھے گئے اپنی خاطر خواب وہ رکھے جو بے تعبیر تھے جاگتے لمحے تمہارے واسطے رکھے گئے عکس رکھتا تھا نہ اپنی ذات میں اپنا کوئی کتنے چہرے ...

    مزید پڑھیے